Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
149 - 627
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں (۱)جب بات کروتو سچ بولو(۲)جب وعدہ کروتو اسے پوراکرو(۳)جب امانتیں تمہارے سِپُرد کی جائیں تو انہیں اداکردیا کرو(۴)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو(۵)اپنی نگاہیں نیچی رکھواور(۶)اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو۔‘‘(یعنی کسی مسلما ن کوتکلیف نہ دو۔)(مستدرک حاکم، کتاب الحدود ، باب من کفر بالرجم …الخ، ۵ /۵۱۳، حدیث:۸۱۳۰)  
 عورتوں کے لئے جنت کتنی آسان !
	حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ اللہعَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب،دانائے غُیوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوْبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ’’عورت جب پانچوں نمازیں ادا کرے ،اپنی شرمگاہ کی حفاـظت کرے اوراپنے شوہرکی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے گی ۔‘‘			 (الاحسان، ۶/ ۱۸۴، حدیث: ۴۱۵۱)
بے داغ جوانی والا جنتی ہے
	حضرتِ سَیِّدُنا ابن عبا س رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایاکہ’’ اے قریش کے جوانو! اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، زنا مت کرو ، جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اس کے لئے جنت ہے ۔‘‘ایک روایت میں ہے اے قریش کے جوانو! زنامت کرنا کیونکہ جسکی جوانی بے داغ ہو گی وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (التر غیب والتر ھیب، الترھیب من الزنا… الخ، ۳/ ۱۹۴، حدیث:۴۰-۴۱)
سایۂ عرش ملے گا
	حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریر ہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایاکہ’’ سات اشخاص ایسے ہیں کہ جس دن عرش کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا اور پھر ان سات افراد کاذکرفرمایااور ان میں اس شخص کا بھی ذکر کیا جسے صاحب