حرام چیزوں کی طرف نظر کرنابہت بڑی بربادی جبکہ بدنگاہی سے بچنا بہت بڑی سعادت وفضیلت کا باعث ہے۔ چنانچہ،
بد نگاہی سے بچنے کی فضیلت
حضرتِ سَیِّدُنا مُعَاوِیَہ بِنْ حَیْدَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’تین آنکھیں جہنم نہ دیکھیں گی۔ ایک: وہ آنکھ جس نے را ہِ خدا میں پہرہ دیا ، دوسری :وہ آنکھ جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے روئے اورتیسری:وہ آنکھ جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ چیزوں کی طرف اٹھنے سے رُک جائے ۔‘‘(معجم کبیر، ۱۹ /۴۱۶، حدیث:۱۰۰۳)
عبادت کی لذت
حضرتِ سَیِّدُنا ابواُمَامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ نبیِّ مُکَرَّم،نُورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:’’جس مسلمان کی نظر کسی عورت کے حسن پر جاپڑے اوروہ اپنی نگاہ جھکالے تواللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دل میں عبادت کی لذت عطا فرمائے گا۔‘‘(مسند امام احمد ، مسند ابو امامۃ، ۸ /۲۹۹، حدیث:۲۲۳۴۱)
جو خوش نصیب اپنی عزت کی حفاظت کرتے ہیں انہیں مالک ِجنت، قاسمِ نعمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجنت کی ضمانت عطا فرمارہے ہیں۔ چنانچہ، منقول ہے کہ
جنت کی ضمانت
شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’ جو مجھے اپنی دوداڑھوں کے درمیان والی چیز(یعنی زبان)اوردوٹانگوں کے درمیان والی چیز(یعنی شرمگاہ)کی ضمانت دے میں اسے جنت کی ضمانت دیتاہوں۔‘‘ (بخاری، کتاب الرقاق، باب حفظ اللسان، ۴/۲۴۰، حدیث:۶۴۷۴)
حضرتِ سَیِّدُنا عُبا دہ بن صامِت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ سَیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن