Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
146 - 627
وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿۵﴾   (پ۱۸، مؤمنون:۵)
ترجمۂ کنز الایمان :اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
	خوفِ خدا سے گناہ چھوڑنے والوں کو خوشخبری سنائی جا رہی ہے :
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ جَنَّتَانِ ﴿ۚ۴۶﴾  (پ۲۷،الرحمٰن :۴۶ )
 ترجمۂ کنزالایمان: اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔ 
	  ایک اور جگہ ارشادِباری تعالیٰ ہے :
وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَ نَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوٰی ﴿ۙ۴۰﴾   فَاِنَّ الْجَنَّۃَ ہِیَ الْمَاۡوٰی ﴿ؕ۴۱﴾  (پ۳۰،النا زعات:۴۰۔۴۱)
 ترجمۂ کنزالایمان:اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا تو    بے شک جنّت ہی ٹھکانا ہے۔
	 ہر مسلمان پر اپنی عزت وعِفَّت کی حفاظت لازم ہے، خدائے بُزُرْگ وبَرتَر مسلمانوں کو اپنی نظروں اور شرمگاہوں کی حفاظت کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرماتاہے :
قُلۡ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنْ اَبْصٰرِہِمْ وَ یَحْفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمْ ؕ ذٰلِکَ اَزْکٰی لَہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوۡنَ ﴿۳۰﴾ وَ قُلۡ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصٰرِہِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوۡجَہُنَّ (پ ۱۸، النور: ۳۰ ۔۳۱)
ترجمۂ کنزالایمان:مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفا ظت کریں یہ ان کے لئے بہت ستھرا ہے بے شک اللہکو ان کے کاموں کی خبر ہے اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں۔
	 اس آیت مبارکہ میں پہلے نظروں کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ پہلے نظر بہکتی ہے پھر باقی اعضاء گناہ کی طرف مائل ہوتے ہیں، یہاں پہلے ہی سبب سے روک دیاگیاتاکہ گناہوں کا سلسلہ آگے بڑھ ہی نہ سکے ۔احادیث ِ