Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
145 - 627
شہا!عطار پر ہر آن رحمت کی نظر رکھنا
میرے ماں باپ پر ہر آن رحمت کی نظر رکھنا
میرے استاد پر ہر آن رحمت کی نظر رکھنا
کریں دن رات یہ سنت کی خدمت یَا رَسُوْلَ اللہ
	 مدنی التجا:والدین کے حقوق اور ان کی خدمت کی مزید برکتیں جاننے سکے لئے ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے اشاعتی ادارے ’’مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ‘‘ کے مطبوعہ 32 صفحات پر مشتمل رسالے ’’سمندری گنبد‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ والدین کی خدمت اورادب واحترام کا جذبہ مزیدترقی پائے گا۔
پاک دامنی کی بَرکات
	جو اپنے آپ کو پاک دامن رکھتے ہوئے اپنی نظر وفکر اورکردارکی حفاظت کرتے ہیں اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں ان کا مرتبہ ومقام بہت اعلیٰ ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ پاک دامن لوگوں کی دعائیں بہت جلد قبول فرماتا ہے جیسا کہ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ مصیبت میں پھنسے مسافروں میں سے ایک شخص اس وقت گناہ سے بچا تھا جب کوئی رکاوٹ نہ تھی لیکن جب خوفِ خدا رکھنے والی مجبور وپارسا لڑکی نے اُسے اللہ عَزَّوَجَلَّ َ کا خوف دِلایا تووہ خوف ِخدا کے باعث اپنی اور اس کی عزت کی حفاظت کرتے ہوئے گناہ سے باز رہا، اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اس کا یہ عمل ایسا پسندآیا کہ ایک بڑی مصیبت سے نجات کا باعث بنا ۔
 اَسباب مہیا ہوتے ہوئے گناہ چھوڑنا کمال ہے  
	گناہ نہ کرنا بھی کمال ہے مگر نازک حالات میں گناہ سے باز رہنا بڑا کمال ہے۔ رَبّ تعالیٰ نے قراٰنِ کریم میں  اپنے ان مومن بندوں کی تعریف بیان فرمائی ہے جو اپنی پارسائی کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ چنانچہ، فرمانِ باری تعالیٰ ہے: