Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
140 - 627
 نے ا س سے وہ دینا ر بھی واپس نہ لئے ،یااللہ عَزَّوَجَلَّ! اگر میں نے یہ عمل صرف تیری رضا کے لئے کیا تھا تو ہمیں اس مصیبت سے نجات عطا فر ما !چٹان کچھ اور سَرَک گئی لیکن اب بھی وہ باہر نہ نکل سکتے تھے۔ تیسرے نے کہا :یااللہ عَزَّوَجَلَّّ  ! میں نے کچھ مزدوروں سے کام کروایا اور سب کی مزدوری دے دی لیکن ان میں سے ایک مزدور اُجرت چھوڑ کر چلا گیا، میں نے وہ تجارت میں لگا دی تو اس کی رقم بڑھتی رہی کچھ عرصہ بعد وہ آیااور کہا : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے بندے !میری اجرت مجھے دے دے۔ میں نے کہا :یہ اونٹ، گائے، بکری ا ور غلام جو تم دیکھ رہے ہو یہ سب تمہارے ہیں۔ اس نے کہا: اے اللہ عَزَّوَجَلَّّ کے بندے! مجھ سے مذاق نہ کر۔ میں نے کہا : میں مذاق نہیں کر رہا یہ سب کچھ تمہارا ہی ہے۔ چنانچہ، وہ سب مال لے کر چلا گیا اور کچھ بھی نہ چھوڑا۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّّ  !اگر میرا یہ عمل تیری رضا کے لئے تھا تو ہمیں اس مصیبت سے نجات عطا فرما!پس چٹان ہٹ گئی اوروہ تینوں باہر نکل کر اپنی منزل کی طرف چل دئیے ۔
 اعمالِ صالحہ کے وسیلے سے دعا 
	عَلَّامَہاِبْنِ بَطَّالرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  شرحِ بخاری میں اس حدیث ِپاک کے تحت فرماتے ہیں :  جو شخص سچی نیت سے اپنے اُن اعمال کے وسیلہ سے دعا مانگے جو اس نے خالص اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے کئے تھے تو اُمید ہے کہ اس کی دعا قبول ہوگی ، جب غار میں پھنسے لوگوں نے اپنے ان اعمال کے وسیلے سے دعا مانگی جو انہوں نے خالص رضائے الٰہی کے لئے کئے تھے اور انہوں نے امید کی کہ ان کے وسیلے سے غار کا منہ کھل جائے گا، تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے ان کی دعا قبول فرماکر اُن پر فضل فرمایا اور انہیں غار سے نجات دی ۔ لہٰذا جس طرح اُن غار والوں کی دعا قبول ہوئی اسی طرح ہر اس شخص کی دعا قبول ہونے کی امید ہے کہ جو صرف اور صرف رضائے الٰہی کے لئے عمل کرے ۔
(شرح بخاری لابن بطال، کتاب الادب، باب اجابۃ دعاء من بر والدیہ، ۹ /۱۹۳)
	علامہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰ بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی شرح مسلم میں فرماتے ہیں : پریشانی و غم کی حالت اور اِسْتِسْقَاء (بارش) وغیرہ کی دعا مانگتے وقت اعمالِ صالحہ کا وسیلہ پیش کرکے دعا مانگنا مستحب ہے ، اس لئے کہ غار والوں نے ایسا ہی کیا اور ان کی دعا قبول ہوئی اور نبیِّ کریم ،رء وف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ