Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
132 - 627
 عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:’’ جو اپنے گھر سے نکلے یہاں تک کہ مسجدِ قُبا ء میں آئے پھر اس مسجد میں نَماز پڑھے اسے ایک عمرہ کی مثل ثواب دیا جائے گا ۔‘‘ (مسند امام احمد، ۵/۴۱۱، حدیث:۱۵۹۸۱)ایک اور روایت میں ہے کہ جس نے احسن طریقے سے وضو کیاپھر مسجدِ قُباء میں داخل ہوکر چار رکعتیں اداکیں تو اس کا یہ عمل ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ (الترغیب والترہیب، کتاب الحج، باب الترغیب فی الصلاۃ فی المسجد الحرام و مسجد المدینۃ، ۱/۱۴۲، حدیث:۱۸)
 	 رَبِّ کریم َنے نیکیاں کمانا کس قدر آسان فرما دیا ہے کہیں تو ایسے مقامات کی طرف رہنمائی فرمادی کہ جہاں نماز پڑھنے سے سینکڑوں گنازیادہ نیکیاں ملتی ہیں اور کہیں ایسے اوقات بیان فرمادئیے کہ جن میں نیکیوں کا اجر بڑھا دیا جاتاہے۔
مُبارَک راتیں 
	نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:’’جس نے عیدین کی راتوں میں ثواب کی اُمید پر قیام کیا(یعنی عبادت کی)،اس کا دل اس دن نہ مرے گا جس دن دل مر جائیں گے۔‘‘ ( ابن ماجہ، کتاب الصیام، باب فیمن قام فی لیلتی العیدین، ۲/۳۶۵، حدیث:۱۷۸۲)  سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، حبیبِ پروردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:’’جس نے پانچ راتوں کوزندہ کیا اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے، تَرْوِیَہ ،عرفہ او ر قربانی کی رات(یعنی آٹھویں ،نویں اور دسویں ذوالحجہ)اور عید الفطر اورنصف شعبان کی رات۔‘‘ (الترغیب والتر ہیب، کتاب الصوم، باب الترغیب فی صدقۃ الفطر وبیان تاکید ھا، ۲/۹۸، حدیث:۲)فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ’’جس نے شب ِقدر میں ایمان اورنیت ِ ثواب کے ساتھ قیام کیا اس کے پچھلے گنا ہ بخش دئیے جائیں گے۔‘‘ (بخاری، کتاب فضل لیلۃ القدر، باب فضل لیلۃ القدر، ۱/۶۶۰، حدیث :۲۰۱۴)ایک روایت میں ہے کہ اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ (الترغیب والترہیب، کتاب الصوم، باب الترغیب فی صیام رمضان احتسابا، وقیام لیلہ …الخ  ۲/ ۵۴، حدیث:۲)
شَوَّالُ المُکَرَّم میں روزے رکھنے کا ثواب
	شوالُ المکرم کا مہینہ بہت برکتوں والا ہے اس میں بھی اعمال کا ثواب بڑھا دیا جاتاہے ۔چنانچہ، اس ضمن