Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
123 - 627
 درجے بڑھتے ہیں۔(ملخصاََازمراٰۃ المناجیح ، ۱/ ۴۳۶) 
 (4)مسجدمیں نماز کے انتظار میں بیٹھنے والے خوش نصیب کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّکے معصوم فرشتے دعائیں کرتے ہیں۔ ہمیں بھی چاہئے کہ نماز سے پہلے ہی مسجد میں جانے کی عادت بنا لیں تاکہ دیگر برکتوں کے ساتھ فرشتوں کی دعاؤں میں بھی شامل ہوجائیں ، یہ خیال رہے کہ فرشتے اس وقت تک دعائیں کرتے ہیں جب تک یہ کسی نمازی کو ستائے نہیں اور مسجدمیں ریح وغیرہ خارج نہ کرے ،کیونکہ غیرِمعتکف کو مسجد میں ریح خارج کرنا منع ہے ہاں معتکف چونکہ مسجد ہی میں رہتا ہے اسے رخصت دی گئی ہے۔                      (ملخصاََازمراٰۃ المناجیح ، ۱/ ۴۳۷) 
	 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! باجماعت نمازوں کا پابند بننے کا ایک بہترین ذریعہ’’ دعوت اسلامی‘‘ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی برکت سے دیگر اعمال صالحہ کے ساتھ ساتھ نماز باجماعت کی دولت نصیب ہوتی ہے اور ہمیشہ باجماعت نماز پڑھنے کا ذہن بنتاہے۔ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے ناجانے کتنے بے نمازی نہ صرف خود نماز پنجگانہ کے پابند بن گئے بلکہ دوسروں کو بھی نماز کے لئے جگانے والے بن گئے ہیں۔
	اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں ہمیشہ باجماعت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اخلاص کی دولت سے مالا مال فرمائے!اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَْمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

٭٭٭٭٭