کے اِمْتِثَال (یعنی تکمیلِ حکم) کو جاتا ہوں۔{9}… جو وہاں علم والا ملے گا اس سے مسائل پوچھوں گا، دین کی باتیں سیکھوں گا۔ {10}… جونہیں جانتے ان کو مسئلہ بتاؤں گا، دین سِکھا ؤں گا۔ {11}…جو علم میں میرے برابر ہوگا اس سے علم کی تکرار کروں گا۔{12}… علماء کی زیارت {13}…نیک مسلمان کا دیدار{14}…دوستوں سے ملاقات {15}… مسلمانوں سے مَیل( ملاپـ) {16}… جو رشتہ دار ملیں گے ان سے بَکُشادہ پیشانی مل کر صلۂ رحم کرنے کا ثواب کماؤں گا۔{17}… اہلِ اِسلام کو سَلام ۔{18}… مسلمانوں سے مصافحہ کروں گا ۔{19}… ان کے سلام کا جواب دوں گا۔{20}… نمازِ جماعت میں مسلمانوں کی برکتیں حاصل کروں گا۔{22۔21}… مسجد میں جاتے نکلتے حضور سَیِّدِ عالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمََپر سلام عرض کروں گا۔بِسْمِ اللہِ اَلْحَمْدُلِلّٰہ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہ {24،23}… دُخُوْل وخُرُوْج میں ( یعنی مسجد کے اندر داخل ہوتے وقت اور باہر نکلتے وقت) حضور و آلِ حضور واَزواجِ حضور پر درود بھیجوں گا۔وہ درود شریف یہ ہے۔اللھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اَزْوَاجِ سَیِّدِنَا مُحَمَّد {25}… بیمار کی مِزاج پُرسی کروں گا۔{26}… اگر کوئی غمی والا ملا تعزیت کروں گا۔{27}… جس مسلمان کو چھینک آئی اور اس نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہا تو اُسے یَرْحَمُکَ اللہ کہوں گا۔{29۔28}… اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر ( یعنی نیکی کا حکم دوں گا اور برائی سے منع ) کروں گا۔{30}… نمازیوں کو وضوکے لیے پانی دوں گا۔(یہ نیت وہاں ہوسکتی ہے جہاں لوٹے سے وضو کیا جاتا ہو){32۔31}… خود مؤذن ہے یا مسجد میں کوئی مؤذن مقرر نہیں تو نیت کرے کہ اذان و اقامت کہوں گا۔اب اگر یہ کہنے نہ پائے دوسرے نے کہہ دی تاہم اپنی نیت پر اذان و اقامت کا ثواب پا چکا۔فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُہٗ عَلَی اللہ یعنی اس کا ثواب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذمہ پر ہو گیا ۔ { 33}… جو راہ بھولا ہوگا راستہ بتاؤں گا۔ {34}… اندھے کی دستگیری کروں گا( یعنی ہاتھ پکڑوں گا)۔{35}…جنازہ ملا تو نماز پڑھوں گا۔{36}… موقع پایا تو ساتھ دفن تک جاؤں گا۔ {37}… دو