رکھئے! مرنے کے بعد جماعت کا ثواب لوٹنے کا موقع نہیں مِل سکے گا اور پھر بے حد نَدامَت ہوگی اور افسوس بھی ہوگا کہ کاش ! میں دُنیا میں تھوڑی سی سُستی اُڑا کر زیادہ سے زیادہ جماعت کا ثواب حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوتا۔
کچھ نیکیاں کما لے جلد آخرت بنا لے
کوئی نہیں بھروسہ اے بھائی زندگی کا
اچھی نیت کے بھی کیا کہنے کہ اس کی وجہ سے انسان ایک ہی عمل پر بہت سارے اعمال کا ثواب پاسکتا ہے جیسا کہ نماز کے لئے جانا ایک عمل ہے اگر کوئی صرف نماز ہی کی نیت سے مسجد کی طرف جائے تو اسے اسی نیت کا ثواب ملے گا لیکن جو اس کے ساتھ دیگر اعمالِ صالحہ کی بھی نیت کر لے تو اسے ان کا بھی ثواب مل جائے گا۔
نماز کے لیے مسجد جانے کی چالیس نیتیں
سرکارِ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت ،مجدِدِ دین وملت ، مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : بے شک جو علمِ نیت جانتا ہو تو اپنے ایک ایک فعل میں اپنے لیے کئی نیکیاں کرسکتا ہے، مثلاً جب نماز کے لیے مسجد کو چلے اور یہی قصد کیا ہے نماز پڑھوں گا، توا س کا چلنا محمود ہے، ہر قدم پر(فرشتے) ایک نیکی لکھیں گے اور دوسرے پر گناہ محو کریں گے ۔ مگر عالمِ نیت اس ایک ہی فعل میں اپنے لیے ۴۰ نیتیں کرسکتا ہے۔مثلاََ
{1}… اصل مقصد یعنی نماز کو جاتا ہوں۔{2}… خانہ خدا کی زیارت کروں گا۔{3}… شعارِ اسلام ظاہر کروں گا۔{4}… داعِی اِلَی اللہ یعنی (مُؤذِّن)کی اِجابت ( دعوت قبول) کرتا ہوں۔ {5}… تحیۃُ المسجد پڑھنے جاتا ہوں۔{6}… مسجد سے خس و خاشاک ( تنکے )وغیرہ دور کروں گا۔{7}…اعتکاف کرنے جاتا ہوں کہ مذہب مُفْتٰی بِہپر اعتکاف کے لیے روزہ شرط نہیں اور ایک ساعت کا بھی ہوسکتا ہے جب سے داخل ہو یا باہر آنے تک اعتکاف کی نیت کرلے انتظارِ نماز وا دائے نماز کے ساتھ اعتکاف کا بھی ثواب مل جائے گا۔{8}… امرِ الٰہی ( حکمِ قرآنی) خُذُوْازِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ (ترجمۂ کنزالایمان :اپنی زینت لو جب مسجد میں جاؤ۔ (پ ۸ ، الاعراف:۳۱)