Brailvi Books

فیضانِ نماز
9 - 49
لِلّٰہکہہ لیجئے کہ جب تک با وُضو رہیں گے فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔  اب دونوں ہاتھ تین تین بارپہنچوں تک دھوئیے، (نل بند کر کے)دونوں ہاتھوں کی اُنگلیوں کا خِلا ل بھی کیجئے۔ کم از کم تین تین بار دائیں بائیں اُوپر نیچے کے دانتوں میں مِسو ا ک کیجئے اور ہر بارمِسواک کو دھولیجئے۔
	اب سیدھے ہاتھ کے تین چُلّو پانی سے( ہر بار نل بند کرکے) اس طرح تین کُلّیاں کیجئے کہ ہر بارمُنہ کے ہر پُرزے پر پانی بہہ جائے اگر روزہ نہ ہو تو غَرغَر بھی کر لیجئے۔ پھر سیدھے ہی ہاتھ کے تین چُلّو(اب ہر بار آدھا چُلّو پانی کافی ہے)سے (ہر بار نل بند کرکے)تین بار ناک میں نرم گوشت تک پانی چڑھائیے اور اگر روزہ نہ ہو تو ناک کی جڑتک پانی پہنچائیے،اب(نل بند