Brailvi Books

فیضانِ نماز
8 - 49
وَالْمَعَاصِیْ کُلِّھَا وَاَسْلَمْتُ وَاَقُوْلُ لَآاِلٰـہَ اِلَّا اللہُ
اور تمام گناہوں سے اورمیں اسلام لایااور میں کہتاہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے 
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ
لائق نہیں محمد(صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)اللہ کے رسول ہیں۔
وضو کا طریقہ
	 کعبۃُ اللہ شریف کی طرف منہ کر کے اُونچی جگہ بیٹھنا مستحَب ہے۔ وُضو کیلئے نِیَّت کرنا سُنَّت ہے نِیَّت دل کے ارادے کوکہتے ہیں ،دل میں نیّت ہوتے ہوئے زَبان سے بھی کہہ لینا اَفضل ہے لہٰذا زبان سے اِس طرح نیّت کیجئے کہ میں حُکمِ الٰہی عَزَّوَجَلَّبجا لانے اور پاکی حاصل کرنے کیلئے وُضو کر رہا ہوں۔  ’’بِسْمِ اللہ‘‘کہہ لیجئے کہ یہ بھی سنّت ہے ۔بلکہ بِسْمِ اللہِ وَالْحَمْدُ