Brailvi Books

فیضانِ نماز
10 - 49
کرکے)اُلٹے ہاتھ سے ناک صاف کر لیجئے ا ور چھوٹی اُنگلی ناک کے سُوراخوں میں ڈالئے۔ تین بارساراچہرہ اِس طرح دھوئیے کہ جہاں سے عادَتاًسرکے بال اُگنا شروع ہوتے ہیں وہاں سے لے کرٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لَوسے دوسرے کان کی لَو تک ہر جگہ پانی بہہ جائے ۔
	 اگر داڑھی ہے اور اِحرام باندھے ہوئے نہیں ہیں تو (نل بند کرنے کے بعد) اِس طرح خِلال کیجئے کہ اُنگلیوں کو گلے کی طرف سے داخِل کرکے سامنے کی طرف نکالئے۔ پھر پہلے سیدھا ہاتھ اُنگلیوں کے سرے سے دھوناشروع کرکے کہنیوں سمیت تین باردھوئیے۔ اِسی طرح پھر اُلٹا ہاتھ دھولیجئے۔ دونوں ہاتھ آدھے بازو تک دھونا مُستَحب ہے۔ اکثر لوگ چُلّومیں پانی