نَمازِ جنازہ کا طریقہ
مُقتدی اس طرح نِیَّت کرے: ’’میں نیّت کرتا ہوں اِس جنازہ کی نَماز کی، واسطے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے، دعا اِس میِّت کیلئے، پیچھے اِس امام کے۔‘‘(فتاویٰ تاتارخانیہ، ج۲، ص۱۵۳) اب اِمام و مُقتدی پہلے کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور ’’اللہُ اَکْبَر‘‘ کہتے ہوئے فوراً حسب معمول ناف کے نیچے باندھ لیں اور ثنا پڑھیں۔ اس میں ’’ وَتعَالٰی جَدُّکَ‘‘ کے بعد’’ وَجَلَّ ثَنَائُکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ‘‘ پڑھیں ، پھر بِغیر ہاتھ اٹھائے ’’اللہُ اَ کْبَر‘‘ کہیں ،پھر دُرُودِ ابراہیم پڑھیں ، پھربِغیر ہاتھ اٹھائے ’’اللہُ اَ کْبَر‘‘ کہیں اور دُعا پڑھیں (اِمام تکبیریں بُلند آواز سے کہے اور مُقتدی آہستہ ۔ باقی تمام اَذکار اما م ومُقتدِی سب آہِستہ پڑھیں ) دُعا کے بعد پھر’’ اللہُ اَ کْبَر‘‘ کہیں اور ہاتھ لٹکا دیں پھر