Brailvi Books

فیضانِ نماز
40 - 49
کہہ لیا تو سجدۂ سَہْو واجِب ہو گیا اور اگر جان بوجھ کر کہا تو نَماز لوٹانا واجب ہے (الدرالمختارو ردالمحتار، ج۲، ص۲۶۹) (۱۴) دونوں طرف سلام پھیرتے وقت لفظ ’’اَ لسَّلام‘‘ دونوں بار واجب ہے۔ لفظ’’ عَلَیْکُم‘‘ واجب نہیں بلکہ سنّت ہے (۱۵) وِتر میں تکبیرِ قُنوت کہنا (۱۶) وِتر میں دُعائے قُنوت پڑھنا(۱۷) عِیدَین کی چھ تکبیریں (۱۸) عیدَین میں دوسری رَکْعَت کی تکبیرِ رُکوع اور اِس تکبیر کیلئے لفظِ ’’اَ للّٰہُ اَکْبَر‘‘ ہونا(۱۹)  جَہری نَماز مَثَلاً مغرِب و عشا کی پہلی اور دوسری رکعت اور فجر،جمعہ،عیدَین، تَراوِیح اور رمضان شریف کے وِتر کی ہر رَکْعَت میں اِمام کو جَہر (یعنی اتنی بُلند آواز کہ کم از کم تین آدَمی سُن سکیں )سے قِرائَ ت کرنا (۲۰) غَیرِ جَہری نَماز