Brailvi Books

فیضانِ نماز
33 - 49
وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہ ٗ ط
 اورمیں گواہی دیتاہوں کہ محمد(صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)  اس کے بندے اور رسول ہیں 
	جب تَشَہُّدمیں لفظ ’’لا‘‘ کے قریب پہنچیں تو سیدھے ہاتھ کی بیچ کی اُنگلی اوراَنگوٹھے کا حَلقہ بنالیجئے اور چھنگلیا (یعنی چھوٹی اُنگلی)اوربِنْصَر یعنی اس کے برابر والی اُنگلی کو ہتھیلی سے ملادیجئے اور(اَشْھَدُ  اَ لْ کے فوراً بعد) لفظِ’’لا‘‘ کہتے ہی کلمے کی اُنگلی اٹھائیے مگر اس کو اِدھر اُدھر مت ہلائیے اورلفظ ’’اِلَّا‘‘ پر گرادیجئے اورفوراًسب اُنگلیاں سیدھی کر لیجئے ۔ اب اگر دو سے زِیادہ رکعتیں پڑھنی ہیں تو ’’اَللّٰہُ اَ کْبَر‘‘ کہتے ہوئے کھڑے ہوجائیے ۔اگر فرض نماز پڑھ رہے ہیں تو تیسری اور چوتھی رکعت کے قیام میں ’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ اور ’’ اَلْحَمْد‘‘ شریف پڑھئے! سورت ملانے کی ضرورت