Brailvi Books

فیضانِ نماز
31 - 49
کر کے اُس کی اُنگلیاں قِبلہ رُخ کر دیجئے اور اُلٹا قدم بچھاکر اس پرخو ب سیدھے بیٹھ جائیے اور ہتھیلیاں بچھاکر رانوں پر گھٹنوں کے پاس رکھئے کہ دونوں ہا تھو ں کی اُنگلیاں قِبلہ کی جانب اور اُنگلیوں کے سِرے گھٹنوں کے پاس ہوں۔ دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کوجَلْسہ کہتے ہیں ۔پھر کم از کم ایک بار سُبْحٰنَ اللہکہنے کی مقدار ٹھہر ئیے (اِس وقفہ میں اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی’’ یعنی اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! میری مغفرت فرما ‘‘کہہ لینا مُستحَب ہے )  پھر’’اللہُ اَ کْبَر‘‘ کہتے ہوئے پہلے سَجدے ہی کی طرح دوسراسجدہ کیجئے۔اب اسی طرح پہلے سراُٹھائیے پھر ہاتھوں کو گھٹنوں پررکھ کرپنجوں کے بل کھڑے ہوجائیے۔ اُٹھتے وقت بغیر مجبوری زمین پر ہا تھ سے ٹیک مت لگائیے۔ یہ آپ کی ایک