خاص خیال رکھئے کہ ناک کی نوک نہیں بلکہ ہڈّی لگے اور پیشانی زمین پرجم جائے، نظر ناک پر رہے ، بازوؤں کو کروٹوں سے، پیٹ کو رانوں سے اور رانوں کو پِنڈلیوں سے جُدا رکھئے۔(ہاں اگر صَف میں ہوں تو بازو کر وٹوں سے لگائے رکھئے) اوردونوں پاؤں کی دسوں اُنگلیوں کا رُخ اِس طرح قبلہ کی طر ف رہے کہ دسوں اُنگلیوں کے پیٹ ( یعنی اُنگلیوں کے تلووں کے اُبھرے ہوئے حصّے) زمین پرلگے رہیں۔ ہتھیلیاں بچھی رہیں اور اُنگلیاں ’’قبلہ ُرو‘‘ رہیں مگر کلائیاں زمین سے لگی ہو ئی مت رکھئے ۔اور اب کم از کم تین بارسجدے کی تسبیح یعنی’’ سُبْحٰنَ رَ بِّیَ الْاَعْلٰی‘‘(پاک ہے میراپروردگار سب سے بلند)پڑھئے ۔پھر سر اس طرح اٹھائیے کہ پہلے پیشانی پھرناک پھرہاتھ اٹھیں۔ پھرسیدھاقدم کھڑا