بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾
ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اُسکی کوئی اولاد اورنہ وہ کسی سے پیدا ہوا اورنہ اُس کے جوڑ کا کوئی۔
اب ’’اللہُ اَ کْبَر‘‘کہتے ہوئے رُکو ع میں جا ئیے اور گھٹنو ں کو اس طرح ہا تھ سے پکڑ ئیے کہ ہتھیلیاں گھٹنوں پر اور اُنگلیا ں اچّھی طر ح پھیلی ہوئی ہو ں ۔پیٹھ بچھی ہوئی اور سر پیٹھ کی سِیدھ میں ہو اُونچا نیچا نہ ہو اور نظر قد مو ں پر ہو۔ کم از کم تین با ر رُ کو ع کی تسبیح یعنی ’’سُبْحٰنَ رَ بِّیَ الْعَظِیْم‘‘( یعنی