پھر مکمَّل سُورَۂ فا تِحَہ پڑ ھئے:
اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَۙ﴿۱﴾ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِۙ﴿۲﴾ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیۡنِؕ﴿۳﴾ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُؕ﴿۴﴾ اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَۙ﴿۵﴾ صِرٰطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ۬ۙ۬ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمْ وَلَا الضَّآلِّیۡنَ٪﴿۷﴾ترجمۂ کنزالایمان:سب خوبیاں اللہکو جو مالک سارے جہان والوں کا۔بہت مہربان رحمت والا، روزِ جزا کا مالِک ۔ ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مددچاہیں۔ہم کو سیدھا راسۃ چلا، راستہ اُن کا جن پر تونے اِحسان کیا، نہ اُن کا جن پر غَضَب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔
سُورۂ فاتِحَہختم کر کے آہِستہ سے ’’ اٰمین‘‘ کہئے۔ پھرتین آیات یاایک بڑی آیت جوتین چھو ٹی آیتوں کے بر ابر ہو یا کو ئی سُورت مَثَلاً سورۂ اِخلاص پڑھئے :