تین اُنگلیا ں اُلٹی کلا ئی کی پیٹھ پر اور انگوٹھا اور چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) کلا ئی کے اَغل بغل ہوں ۔
اب اس طرح ثنا پڑھئے :
سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ
پاک ہے تواے اللہ عَزَّوَجَل اور میں تیری حمد کرتا ہوں ، تیرا نام بَرَکت والا ہے
وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ ط
اور تیری عظمت بُلند ہے اور تیرے سواکوئی معبود نہیں ۔
پھر تعوُّذ پڑ ھئے :
اَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتاہوں شیطان مردود سے
پھر تَسمِیَہ پڑ ھئے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا