کے کسی ایسی پاک چیزپرجوزمین کی قِسْم(مَثَلاً پَتّھر، چُونا، اینٹ، دیوار،مٹّی وغیرہ)سے ہومارکرلَوٹ لیجئے(یعنی آگے بڑھائیے اور پیچھے لائیے)۔ اوراگرزِیادہ گَرد لگ جائے تو جھاڑ لیجئے اور اُس سے سارے مُنہ کااِس طرح مَسح کیجئے کہ کوئی حِصّہ رہ نہ جائے اگربا ل برابربھی کوئی جگہ رَہ گئی تو تَیَمُّمنہ ہوگا۔
پھردوسری باراسی طرح ہاتھ زمین پرمار کر دونوں ہاتھوں کا ناخنوں سے لے کرکُہنیوں سمیت مَسح کیجئے، اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اُلٹے ہاتھ کے انگوٹھے کے علاوہ چار انگلیوں کا پیٹ سیدھے ہاتھ کی پُشت پر رکھئے اور انگلیوں کے سِروں سے کُہنیوں تک لے جائیے اورپھر وہاں سے اُلٹے ہی ہاتھ کی ہتھیلی سے سیدھے ہاتھ کے پیٹ کومَس کرتے ہوئے گِٹّے تک