میں حَرَج نہیں۔ نہا نے کے بعد فورًاکپڑے پہن لیجئے۔ اگر مکروہ وقت نہ ہو تودو رَکعت نَفْل اداکرنا مُستَحَب ہے۔(عامۂ کتبِ فقہ)
غُسْل کے فرائض
(۱)کلی کرنا(۲)ناک میں پانی چڑھانا(۳)تمام ظاہِر بد ن پرپانی بہانا۔ (الفتاوی الھندیۃ، ج ۱،ص۱۳)
تَیَمُّم کاطریقہ
’’تَیَمُّـــم‘‘کی نِیَّت کیجئے(نِیَّت دل کے اِرادے کا نام ہے، زَبان سے بھی کہہ لیں تو بہتر ہے ۔مَثَلاً یوں کہئے :بے وُضوئی یا بے غُسْلی یا دونوں سے پاکی حاصل کرنے اور نماز جائز ہونے کے لئے تَیَمُّم کرتا ہوں )’’بسم اللہ‘‘پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں کشادہ کر