Brailvi Books

فیضانِ نماز
18 - 49
لائیے اور اُلٹے انگوٹھے کے پیٹ سے سیدھے انگوٹھے کی پشت کا مَسح کیجئے۔اسی طرح سیدھے ہاتھ سے اُلٹے ہاتھ کا مسح کیجئے۔
 (فتاوی تاتار خانیہ، ج۱،ص۲۲۷)
	اور اگرایک دم پوری ہتھیلی اور اُنگلیوں سے مسح کرلیا تب بھی ’’تَیَمُّم‘‘ہوگیا چاہے کُہنی سے اُنگلیوں کی طرف لائے یا اُنگلیوں سے کُہنی کی طرف لے گئے مگر سُنَّت کے خِلاف ہوا۔ تَیَمُّممیں سر اور پاؤں کامسح نہیں ہے۔ (عامۂ کُتُبِ فِقہ)
تَیَمُّم کے فرائِض
	تَیَمُّم میں تین فرض ہیں :(۱)نِیَّت (۲) سارے منہ پرہاتھ پھیرنا،(۳) کُہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں کا مَسح کرنا۔
( بہارِ شریعت ج ۱ حصّہ ۲ص ۳۵۳)