Brailvi Books

فیضانِ نماز
15 - 49
سکتے ہیں )پھرتین بارسیدھے کندھے پرپانی بہایئے،پھرتین بار اُلٹے کندھے پر،پھر سر پراورتمام بدن پرتین بار، پھر غُسْل کی جگہ سے الگ ہو جائیے،اگر وُضو کرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تواب دھو لیجئے، نَہانے میں قِبلہ رُخ نہ ہوں ، تما م بدن پر ہاتھ پھیر کرمل کر نہائیے۔ایسی جگہ نہائیں کہ کسی کی نظر نہ پڑے اگریہ ممکِن نہ ہوتومرد اپنا ستر (ناف سے لے کر دونوں گھٹنوں سمیت) کسی موٹے کپڑے سے چھپالے،موٹاکپڑانہ ہو توحَسبِ ضَرورت دو یا تین کپڑے لپیٹ لے کیوں کہ باریک کپڑا ہوگا تو پانی سے بدن پرچپک جا ئے گا اور مَعَاذَ اﷲعَزَّوَجَلَّ   گھٹنوں یا رانوں وغیرہ کی رنگت ظاہر ہو گی۔ عور ت کو تواور بھی زِیادہ احتیاط کی حاجت ہے۔دَورانِ غُسْل کسی قِسْم کی گفتگو مت کیجئے، کوئی دُعا بھی نہ پڑھئے،نہانے کے بعدتولیہ وغیرہ سے بدن پُونچھنے