Brailvi Books

فیضانِ نماز
14 - 49
لفظ ’’اللہ‘‘ کے چار حروف کی نسبت سے وُضو کے چار فرائض
	(۱) چہرہ دھونا (۲) کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا (۳) چوتھائی سر کا مَسح کرنا (۴)ٹَخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا۔
				   (الفتاوی الھندیۃ ،ج۱،ص۳) 
غُسْل کا طریقہ
	بغیرزَبان ہِلائے دل میں اِس طرح نِیَّت کیجئے کہ میں پاکی حاصِل کرنے کیلئے غُسْل کرتا ہوں۔ پہلے دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین تین باردھوئیے،پھراِستِنجے کی جگہ دھوئیے خواہ نَجاست ہویانہ ہو، پھرجسم پراگرکہیں نَجاست ہوتواُس کو دُورکیجئے پھر نماز کاسا وُضوکیجئے مگرپاؤں نہ دھوئیے، ہاں اگرچوکی وغیرہ پر غُسْل کر رہے ہیں تو پاؤں بھی دھو لیجئے،پھربدن پرتیل کی طرح پانی چُپَڑلیجئے، خُصوصاًسردیوں میں ،(اِس دَوران صابُن بھی لگا