طریقہ یہ ہے کہ اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا سے سیدھے پاؤں کی چھنگلیا کا خِلال شروع کرکے اَنگوٹھے پرختم کیجئے ا ور اُلٹے ہی ہاتھ کی چھنگلیا سے اُلٹے پاؤں کے انگوٹھے سے شروع کر کے چھنگلیا پر ختم کرلیجئے۔
(عامۂ کُتُب )
وُضو کے بعد یہ دعا بھی پڑھ لیجئے!( اوّل و آخِر دُرود شریف)
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ
اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنا دے
وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ
اورمجھے پاکیزہ رہنے والوں میں شامل کردے
(جامع ترمذی،ج۱،ص۱۲۱،حدیث ۵۵)
وضوکے بعدکلمۂ شہادت اور سورۂ قدر پڑھ لیجئے کہ احادیث میں ان کے فضائل مذکورہیں۔