کلمے کی اُنگلیوں سے کانوں کی اندرونی سطح کا اور انگوٹھوں سے کانوں کی باہَری سَطح کا مسح کیجئے اورچھنگلیاں (یعنی چھوٹی انگلیاں ) کانوں کے سُوراخوں میں داخِل کیجئے اور اُنگلیوں کی پُشت سے گردن کے پچھلے حصّے کا مسح کیجئے، بعض لوگ گلے کا اور دھلے ہوئے ہاتھوں کی کہنیوں اور کلائیوں کا مسح کرتے ہیں یہ سُنَّت نہیں ہے۔ سر کا مسح کرنے سے قبل ٹونٹی اچھی طرح بند کرنے کی عادت بنالیجئے بِلا وجہ نل کھلا چھوڑ دینا یا اَدھورا بند کرنا کہ پانی ٹپکتا رہے گُنا ہ ہے ۔اب پہلے سیدھا پھر اُلٹا پاؤں ہر بار اُنگلیوں سے شُروع کرکے ٹخنوں کے اُوپر تک بلکہ مستحَب ہے کہ آدھی پنڈلی تک تین تین بار دھو لیجئے۔ دونوں پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال کرنا سُنَّت ہے۔(خِلال کے دَوران نل بند رکھئے )اس کا مُسْتحَب