Brailvi Books

فیضانِ نماز
11 - 49
لیکر پہنچے سے تین بار چھوڑ دیتے ہیں کہ کُہنی تک بہتا چلا جاتا ہے اس طرح کرنے سے کہنی ا ور کلائی کی کروٹوں پر پا نی نہ پہنچنے کا اندیشہ ہے لہٰذا بیان کردہ طریقے پر ہاتھ د ھوئیے۔ اب چُلّو بھر کر کہنی تک پانی بہانے کی حاجت نہیں بلکہ(بِغیر اجازتِ صحیحہ ایسا کرنا)یہ پانی کااِسراف ہے۔اب (نل بند کر کے) سرکا مسح اِس طرح کیجئے کہ دونوں انگوٹھوں اور کلمے کی انگلیوں کو چھوڑ کردونوں ہاتھ کی تین تین انگلیوں کے سِرے ایک دوسرے سے مِلا لیجئے اور پیشانی کے بال یا کھال پر رکھ کر کھینچتے ہوئے گُدّی تک اِس طرح لے جائیے کہ ہتھیلیاں سَرسے جدا رہیں ، پھر گدّی سے ہتھیلیاں کھینچتے ہوئے پیشانی تک لے آئیے،کلمے کی اُنگلیاں اور اَنگوٹھے اِس دَوران سرپر باِلکل مَس نہیں ہونے چاہئیں، پھر