Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
94 - 325
مُتَشَابِھًا عَلَیَّ فَاَتَّبِعَ الْھَوٰی۔
ترجمہ : ''یا اللہ مجھ پر حق کو واضح فرما کر مجھے اس کی اتباع کی توفیق عطا فرما اور باطل کو میرے سامنے واضح کر کے

مجھے اس سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور اسے میرے لئے مشتبہ نہ بنا کہ میں خواہشوں کی پیروی کرنے لگوں''

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیدنا عیسٰی(علیہ السلام) نے فرمایا :

امور تین قسم کے ہیں ایک وہ بات ہے جس کا اچھا ہونا ظاہر ہے اس کی اتباع کرو دوسرا جس کی خرابی (گمراہی) واضح ہے اس سے بچو اور تیسری قسم کا کام وہ ہے جس میں تمہیں شبہ پڑتا ہے اسے اس کے عالم کے حوالے کردو۔

نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے تعلیم امت کیلئے ایک دعا اسطرح کی تھی۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَقُوْلَ فِی الدِّیْنَ بِغَیْرِ عِلْمٍ۔
ترجمہ : ''یا اللہ ! میں دین کے بارے میں علم کے بغیر کوئی بات کرنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں''

(تذکرۃ الموضوعات ص ۲۲، کتاب العلم)

تو اﷲ تعالیٰ کا بندوں پر سب سے بڑا انعام علم اور حق کا واضح ہونا ہے اور ایمان بھی ایک قسم کا علم اور کشف ہے اسی لئے اﷲ تعالیٰ نے بندوں پر احسان رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا۔
 وَکَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیۡکَ عَظِیۡمًا ﴿۱۱۳﴾
ترجمہ کنز الایمان : ''اور اﷲ کا تم پر بڑا فضل ہے''( پارہ۵ 'سورئہ نساء' آیت ۱۱۳)

اور اس سے علم مراد ہے۔ نیز ارشاد فرمایا۔
 فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾
ترجمہ کنز الایمان: ''تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں'' (پارہ۱۴' سورہ النحل ' آیت۴۳)

اور ارشاد خدا وندی (عزوجل) ہے۔
اِنَّ عَلَیۡنَا لَلْہُدٰی ﴿۫ۖ۱۲﴾
ترجمہ کنز الایمان:'' بے شک ہدایت فرمانا ہمارے  ذمّہ ہے'' (پارہ ۳۰' سورء اللیل ' آیت ۱۲)

اور فرمایا۔
ثُمَّ اِنَّ عَلَیۡنَا بَیَانَہٗ ﴿ؕ۱۹﴾
ترجمہ کنز الایمان: ''پھر بیشک اسکی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمّہ ہے '' ( پارہ۲۹ 'سورہ القیامۃ' آیت ۱۹)
Flag Counter