Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
90 - 325
ایک اورجگہ ارشاد ہوتا ہے
 اِنَّ الَّذِیۡنَ تَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ لَایَمْلِکُوۡنَ لَکُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوۡا عِنۡدَ اللہِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوۡہُ
ترجمہ کنز الایمان: ''بے شک وہ جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری روزی کے کچھ مالک نہیں تو اللہ کے پاس رزق ڈھونڈو اور اسکی بندگی کرو'' (پارہ۲۰' سورہ عنکبوت ' آیت ۱۷)
اَلَا لِلہِ الدِّیۡنُ الْخَالِصُ ؕ
ترجمہ کنز الایمان: ''ہاں خالص اللہ ہی کی بندگی ہے'' (پارہ ۲۳' سورہ زمر ' آیت ۳)
عمل خالصۃً اﷲ (عزوجل)کیلئے :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی عقل مند آدمی کوجب معلوم ہوجائے کہ اس سے یہ سوالات ہوں گے اور جھڑکیوں کا سامنا کرنا پڑے گا تو وہ اپنے حساب سے پہلے نفس سے مطالبہ کرتا ہے اور سوال کیلئے جواب تیار رکھتا ہے ۔ بلکہ پلک اور انگلی کو بھی بے فائدہ حرکت نہیں دیتا کہ نبی اکرم ،شاہ بنی آدم،نور مجسّم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے حضرت سیدنا معاذ  رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا:
اِنَّ الرَّجُلَ لَیُسْئَلُ عَنْ کُحْلِ عَیْنَیْہِ وَ عَنْ فَتِّہِ الطِّیْنَ بِاِصْبَعَیْہِ وَ عَنْ لَمْسِہٖ ثَوْبَ اَخِیْہِ۔
Flag Counter