(۲) اُعْبُدَ اللہَ کَاَنَّکَ تَرَاہُ فَاِنْ لَّم تَکُن تَرَاہُ فَاِنَّہ یَرَاکَ۔
ترجمہ : ''اﷲ (عزوجل) کی عبادت اسی طرح کروکہ گویا تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اسے نہیں دیکھتے تووہ تو تمہیں دیکھ رہا ہے ''۔(صحیح بخاری ،ج۱،ص ۱۲، کتاب الایمان)
اس سلسلے میں اﷲ (عزوجل) کے ارشادات ملاحظہ فرمائیں چنانچہ رب کائنات کا فرمان ہے ۔
اَفَمَنْ ہُوَقَآئِمٌ عَلٰی کُلِّ نَفْسٍۭ بِمَاکَسَبَتْ ۚ
ترجمہ کنز الایمان: ''تو کیا وہ ہر جان پر اس کے اعمال کی نگہداشت رکھتا ہے ''(پارہ۱۳ 'سورہ رعد' آیت ۳۳)
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللہَ یَرٰی ﴿ؕ۱۴﴾
ترجمہ کنز الایمان:''تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے''(پارہ ۳۰' سورہ علق' آیت ۱۴)
اِنَّ اللہَ کَانَ عَلَیۡکُمْ رَقِیۡبًا ﴿۱﴾
ترجمہ کنز الایمان:''بے شک اﷲہر وقت تمہیں دیکھ رہا ہے'' (پارہ۴' سورہ النساء' آیت ۱)
اورارشاد خداوندی (عزوجل) ہے ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمْ لِاَمٰنٰتِہِمْ وَ عَہۡدِہِمْ رَاعُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۲﴾وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِشَہٰدٰتِہِمْ قَآئِمُوۡنَ ﴿۳۳﴾۪ۙ
ترجمہ کنز الایمان: ''اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں'' ۔
(پارہ۲۹' سورہ معارج ' آیت ۳۲'۳۳)
اﷲ (عزوجل) کو دیکھتے رہو :
منقول ہے کہ حضرت سیدنا ابن مبارک رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے ایک شخص سے فرمایا'' اﷲتعالیٰ کو دیکھتے رہا کرو'' اس نے عرض کیا اس کی وضاحت فرمائیں تو آپ رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا'' ہمیشہ اس طرح رہو کہ گویا تم اﷲ(عزوجل) کو دیکھ رہے ہو ''۔