Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
66 - 325
سب سے زیادہ بے نیاز ہوں جو شخص میرے لیے عمل کرے اور اس میں میرے ساتھ کسی اور کو شریک کرے تو میں اپنا حصہ بھی اپنے شریک کیلئے چھوڑ دیتا ہوں۔
مجاہد کون ؟
حضرت سَیِّدُنَاابو موسیٰ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) سے مروی ہے کہ ایک اَعرابی نے نبی کریم رؤف و رحیم  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت بابرکت میں حاضر ہو کر عرض کی'' یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ایک شخص غیرت کے تحت لڑتا ہے دوسرا بہادری دکھانے کیلئے لڑتا ہے اور تیسرا شخص جنت میں اپنا مکان دیکھنے کیلئے لڑتا ہے (تو مجاہد فی سبیل لِلّٰہ کون ہے؟)۔

نبی اکرم نور مجسّم، شاہ بنی آدم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
مَنْ قَاتَلَ لِتَکُوْنَ کَلِمَۃُ اللہِ ھِیَ الْعُلْیَا فَھُوَ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ۔
ترجمہ: ''جو شخص اس لیے لڑے کہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ ہی بلند ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں (مجاہد )ہے''۔

(صحیح بخاری ، ج اول، ص ۲۹۴، کتاب الجہاد)

حضرت سَیِّدُنَا عمر فاروق(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)نے فرمایا '' تم کہتے ہو فلاں شخص شہید ہے اور ہو سکتا ہے اس نے اپنے جانور کے بور ے چاندی سے بھر لیے ہوں''۔ 

حضرت سَیِّدُنَاعبد اللہ ابن مسعود (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)سے مروی ہے کہ نبیوں کے تاجدار ، رسولوں کے سالار، سرکار والا تبار (علیہ و علیہم الصلٰوۃ والسلام) نے فرمایا:
مَنْ ھَاجَرَ یَبْتَغِیْ شَیْئًا مِنَ الدُّنْیَا فَھُوَ لَہٗ۔
ترجمہ: ''جو شخص دنیا کی کوئی چیز حاصل کرنے کےلئے ہجرت کرے تو اس کےلئے وہی کچھ ہوگا''(مجمع الزوائد ، ج ۲، ص ۱۰۱، کتاب الصلٰوۃ)

تو اب ان آیات و احادیث کا جواب کیا ہوگا:
جواب غزالی (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم کہتے ہیں یہ احادیث ہماری مذکورہ تقریر کے خلاف نہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ جو شخص صرف دنیا چاہتا ہو جیسا کہ ابھی حدیثِ ہجرت میں گزرا اور یہی (دنیا) اس کے ارادے پر غالب ہو اور ہم نے ذکر کیا کہ یہ گناہ اور زیادتی ہے یہ بات نہیں کہ طلبِ دنیا حرام ہے بلکہ دینی کاموں کو محض طلب دنیا کا آلہ بنا لینا حرام ہے ۔کیوں کہ اس
Flag Counter