| فیضانِ اِحیاءُ العُلوم |
دوسری صورت میں غنیمت حاصل نہ ہو تو وہ ان دونوں صورتوں میں فرق نہیں پاتے یعنی یقینا مال غنیمت سے دل خوش ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات بھی عقل سے بعید ہے کہ یہ فرق ان کے ثواب کوبالکل ضائع کر دیتا ہے بلکہ انصاف کی بات تو یہ ہے کہ جب جہاد کا باعث اصلی اور محرک ِقوی اللہ تعالیٰ کا کلمہ ہی بلند کرنا ہو اور غنیمت میں رغبت تابع ہو تو اس سے ثواب ضائع نہ ہوگا ہاں اس کا ثواب اس کے ثواب کے مساوی نہیں ہوگا جس کا دل غنیمت کی طرف بالکل متوجہ نہیں ہوتا کیوں کہ غنیمت کی طرف توجہ بہر حال نقصان دہ ہے۔اب یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ آیات و احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ ریا سے ثواب ضائع ہو جاتا ہے اور طلبِ غنیمت، تجارت اور تمام نفسانی اغراض اسی معنیٰ میں ہیں ۔ چنانچہ حضرت سَیِّدُنَا طاؤس (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) اور دیگر تابعین(رضی اﷲ تعالیٰ عنہم) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ، شاہ بنی آدم،نور مجسّم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو نیکی کرتا ہے یا یہ پوچھا کہ صدقہ کرتا ہے تو پسند کرتا ہے کہ اس کی تعریف بھی کی جائے اور اسے اجر بھی ملے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اسے جواب نہ دیا حتی کہ یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی۔
فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَاءَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّلَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖ
ترجمہ کنز الایمان: ''تو جسے اپنے رب سے ملنے کی امید ہو اسے چاہئے کہ نیک کام کرے اور اپنے رب کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے''۔ ( پارہ۱۶' سورہ کہف، آیت ۱۱۰) اور اس شخص نے تعریف اور اجر دونوں کا ارادہ کیا تھا۔(الدر المنشور ، ج ۴، ص ۲۵۵، تحت آیت فمن کا ن یرجو لقا ء ربہ) حضرت سَیِّدُنَا معاذ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے روایت کیا آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرمایا:
اَدْنَی الرِّیَا شِرْکٌ
ترجمہ : ''یعنی تھوڑا سا ریا بھی شرک ہے'' (المستدرک للحاکم ، ج۳، ص ۲۷۲ کتاب معرفۃ الصحابۃ) حضرت سَیِّدُنَا ابو ہریرہ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) سے مروی ہے کہ مالک جنّت ، قاسم نعمت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا فرمان عظمت نشان ہے:
یُقَالُ لِمَنْ اَشْرَکَ فِیْ عَمَلِہٖ خُذْ اَجْرَکَ مِمَّنْ عَمِلْتَ لَہٗ
ترجمہ : ''جو شخص اپنے عمل میں شرک کرتا ہے (قیامت کے دن) اس سے کہا جائے گا کہ تو نے جس کیلئے عمل کیا ہے اسی سے اجر طلب کرو''۔(الترغیب و الترہیب ، ج اول، ص ۶۹، مقدمۃ الکتاب)
نیزحضرت سَیِّدُنَا عُبادہ (ص)(ایک حدیث قدسی) روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے '' میں شرکت سے