Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
62 - 325
کھوٹ کم ہوتی ہے لیکن جلد معلوم ہوجاتی ہے اور کبھی نہایت دقیق ہوتی ہے تجربہ کار آدمی کے سوا کسی کو پتہ نہیں چلتا۔
د ل کا کھوٹ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !یہاں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ دل کا کھوٹ شیطان کا مکروفریب اور نفس کا خُبث اس سے بھی زیادہ پوشیدہ اور دقیق ہوتا ہے اسی لیے کہا گیا ہے کہ عالم کی دو رکعتیں جاہل کی ایک سال کی عبادت سے افضل ہیں اور اس سے وہ عالم مراد ہے جو اعمال کی باریک و دقیق آفات کی بصیرت رکھتا ہو تاکہ ان آفات سے اپنے اعمال کو صاف کر سکے کیوں کہ جاہل کی نظر ظاہری عبادت پر ہوتی ہے اور اسی سے وہ دھوکہ کھاجاتا ہے جس طرح ایک نادان جو دینار کو دیکھتا ہے کہ سرُخ اور گول ہے حالانکہ وہ کھوٹا اور نکما سا دینار ہوتا ہے جب کہ تھوڑا سا خالص سونا جس کو تجربہ کار شخص پرکھتا ہے اس دینار سے بہتر ہے جس کو غبی اور ناواقف شخص اچھا سمجھتا ہے۔

پس عبادات میں تفاوت کا بھی یہی مسئلہ ہے بلکہ یہ اس سے بھی زیادہ سخت اور بڑا ہے اور جس قدر آفات اعمال میں داخل ہوتی ہیں وہ بے شمار ہیں لہٰذا ہم نے جومثال بیان کی ہے اس کو سمجھ لیں کہ سمجھدار آدمی کیلئے تھوڑی سی گفتگو بھی کافی ہے جبکہ بے وقوف کو لمبی چوڑی باتوں سے بھی فائدہ نہیں لہٰذا تفصیل میں جانا بے فائدہ ہے۔
فصل ۔۔۔۔۔۔۵ 

                  مخلوط عمل کا حکم اور ثواب:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب عمل اللہ تعالیٰ کے لیے خالص نہ ہو بلکہ اس میں دکھاو ا یا نفس کی اغراض پیش نظر ہوں تو اس سلسلے میں علماء کا اختلاف ہے کہ کیا اس سے ثواب ملے گا ، عذاب ہوگا؟۔ یا کچھ بھی نہیں ہوگا نہ ثواب نہ عذاب۔ لیکن جس عمل میں ریا کاری ہی مقصود ہو وہ یقینا مہلک ہے اور رب کی ناراضگی اور عذاب کا سبب ہے اور جو عمل اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہو وہ باعثِ ثواب ہے اختلاف صرف مخلوط عمل میں ہے احادیث کے ظاہر سے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس عمل کا ثواب نہیں ہوگا لیکن اس سلسلے میں روایات میں بظاہر تعارض نظر آتاہے۔چنانچہ

سنن ابو داؤد میں ہے کہ ایک شخص نے بارگاہ نبوی  میں عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ایک شخص جہاد کرتاہے لیکن وہ سامانِ دنیا کا خواہشمند ہے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا اس کا جہاد نہیں۔ (سنن ابی داؤ د، ج اول، ص ۲۴۱ کتاب الجہاد)

ہمارے خیال میں باعثِ عمل کی طاقت کو دیکھا جائے (یعنی یہ دیکھا جائے کہ نفس کو اس عمل کیلئے کس شئے نے
Flag Counter