Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
49 - 325
سے مل گیا اور اعلان کیا گیا کہ موتی مل گیا ہے اب کسی کی تلاشی نہ لی جائے(پتہ چلا کہ اخلاص کے ساتھ دعا کرنے سے بلائیں اور پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں)''۔
حج بہتر ہے یا ہل چلانا :
ایک بزرگ (رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں میں حضرت سَیِّدُنَا ابو عبید تستری (رحمہ اللہ تعالیٰ)کے ساتھ کھڑا تھا و ہ نو(۹) ذی الحجہ کے دن کھیت میں ہل چلا رہے تھے اسی دوران ان کا کوئی بھائی جو کے ابدال تھا آیا اور آہستہ سے کچھ بولا آپ(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) نے فرمایا'' نہیں''۔ اس پر وہ بادلوں کی سی تیزی سے واپس چلا گیا ۔ میں نے حضرت ابو عبید(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)سے پوچھا '' اس نے آپ(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)کو کیا کہا تھا؟''۔ تو جواب دیا '' اس نے مجھ سے کہا تھا میرے ساتھ حج کرو ، میں نے کہا نہیں''۔

وہ بزرگ (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کہنے لگے ''آپ(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)نے انکار کیوں فرمایا''۔ انہوں نے جواب دیا'' اسلئے کہ اس وقت میری نِیّت حج کی نہیں تھی بلکہ میرا ارادہ تو یہ تھا کہ سورج غروب ہونے سے پہلے اس کھیت کا کام نمٹا لوں ۔چنانچہ میں نے سوچا کہ اگر میں بغیر نِیّت کے محض اس ابدال کے کہنے سے حج کرو ں تو کہیں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا شکار نہ ہو جاؤں، کیونکہ اس طرح تو یہ حج اللہ تعالیٰ کے لئے نہ ہوگا بلکہ کسی اور کی خاطر ہوگا اور جو کام میں کر رہا ہوں یعنی رزق حلال کے لئے محنت کررہا ہوں وہ میرے لئے ایسے ستّرحجـوں سے زیادہ بڑا ہے''۔
مجاہد یا تاجر :
ایک دوسرے بزرگ (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) فرماتے ہیں'' میں ایک مرتبہ سمندر کے راستے جہاد کیلئے نکلا تو کسی کے پاس مجھے ایک توشہ دان نظر آیا ، میں نے سوچا اسے خرید لیتا ہوں کہ دوران جہاد بھی کام آئے گا اور میں جب فلاں شہر پہنچوں گا تو اسے بیچ کر نفع حاصل کرلوں گا چنانچہ میں نے اسے خرید لیا اسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے دو آدمی اترے ہیں ایک دوسرے سے کہتا ہے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے نام لکھو چنانچہ وہ اسے لکھواتا ہے کہ فلاں شخص جو بظاہر جہاد کو نکلا ہے اسکا مقصد فلاں شہر کی سیر کرنا ہے۔ فلاں ریا کار ی کی غرض سے نکلا ہے ۔فلاں تاجر ہے۔

پھر میری طرف دیکھا کہ اسے تاجروں میں شمار کرومیں نے کہا خدا کا خوف کرو میں تو ہر گز تجارت کیلئے نہیں نکلا نہ میرے پاس کوئی مال تجارت ہے میں تو صرف جہاد کیلئے نکلا ہوں ۔ اس نے کہا جناب کیا آپ نے کل رات ایک توشہ دان نہیں خریدا جسے آئندہ بیچ کر آپ نفع حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ سن کرمیں رونے لگا اور میں نے کہا کہ مجھے تاجر نہ لکھو ۔ اس
Flag Counter