Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
40 - 325
ہیں اعمال تو محض ذکر و فکر کو دل میں راسخ کرنے کیلئے ہوتے ہیں ایسے لوگ جنت کی نعمتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر صبح شام اسے پکارتے ہیں۔ اور چونکہ لوگوں کا ثواب انکی نِیّت کے مطابق عطا کی جائے گا اس لئے یہ لوگ اپنے مقصود یعنی رب کریم (عزوجل) کے دیدار سے ضرور مشرف کئے جائیں گے۔

یہ لوگ ان جنتیوں پر ہنسیں گے جو حور وں کے حسن و جمال کی طرف متوجہ ہوتے ہیں بالکل اسی طرح جس طرح حوروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہونے والے ان لوگوں کو دیکھ کر ہنسیں گے جو مٹی سے بنی ہوئی صورتوں کو دیکھ لطف حاصل کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ ہنسیں گے کیونکہ اللہ (رحمٰن و رحیم) کے جمال اور حوروں کے جمال میں جو فرق ہے وہ اس سے کروڑوں درجے زیادہ ہے کہ جو فرق حوروں اور مٹی سے بنی ہوئی صورتوں کے درمیان ہے۔
گوبر کا کیڑا :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جانوروں جیسی صفات رکھنے والے شہوت پرست لوگوں کا خوبصورت چہرے والوں سے گناہ کے ارادے سے میل جول رکھنا اور جمال الٰہی (عزوجل)سے منہ موڑنا ایسا ہی ہے جسطرح گوبر میں رینگنے والا کیڑا خوبصورت عورتوں کی طرف توجہ نہیں کرتا بلکہ اپنی مادہ سے لطف اندوز ہوتا ہے اور اسی کو اپنا سب کچھ سمجھتا ہے ۔ 

چنانچہ اللہ (عزوجل)کے جلال و جمال سے اکثر دل اندھے ہیں اور یہ گوبر میں رینگنے والے اس کیڑے کی طرح ہیں جو عورتوں کے جمال کو نہیں دیکھ پاتا ۔اسے اس بات کا بالکل شعور نہیں ہوتااور نہ وہ ان عورتوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے اگر اس میں عقل ہوتی اور اسکے سامنے عورتوں کا تذکرہ ہوتا تو وہ ان لوگوں کو بہت سمجھدار خیال کرتا جو ان کی طرف توجہ کرتے ہیں بہر حال یہ مختلف قسم کے لوگ ہمیشہ مختلف رہیں گے کیونکہ ہر گروہ اسی پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے۔اور اللہ (عزوجل)نے اسے اسی کیلئے پیدا فرمایا ہے۔

منقول ہے کہ حضرت سَیِّدُنَا احمد بن حدرویّہ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)نے خواب میں رب کائنات (عزوجل)کی زیارت کی تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان سے فرمایا'' سب لوگ مجھ سے جنت طلب کرتے ہیں لیکن ابو یزیدمجھ سے صرف میرا سوال کرتا ہے''۔ اور حضرت ابو یزید (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)نے خواب میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی زیارت کی تو عرض کی'' اے باری تعالیٰ تجھ تک پہنچنے کا راستہ کونسا ہے ؟''۔ اللہ (عزوجل) نے ارشاد فرمایا'' اپنے نفس کو چھوڑ کر میری طرف آؤ''۔
ایک سوال :
کسی نے حضرت سَیِّدُنَا شبلی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کو بعد انتقال خواب میں دیکھا تو پوچھا کہ اللہ (عزوجل) نے آپ
Flag Counter