Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
39 - 325
ہوجاتا ہے چونکہ اسکا دل کسی نہ کسی طرح بھلائی کی طرف مائل ہوتا ہے لہٰذا وہ عام نیکیوں کی طرف بھی رغبت کرتا ہے اور جسکا دل دنیا کی طرف مائل ہو اور دنیا حاصل کرنے کی خواہش اس پر غلبہ پالے تو اسکے لئے یہ بات آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے تو فرائض ادا کرنے کیلئے بھی نِیّت حاضر کرنے میں نہایت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ اسکو جہنم یاد آتا ہے اور وہ اپنے آپ کو عذاب سے ڈراتا ہے یا جنت کی نعمتوں کا خیال آتا ہے تو انہیں حاصل کرنے کیلئے نفس کو ترغیب دیتا ہے اور اس سلسلے میں کمزور سے ارادے کے ساتھ عمل کو پایہء تکمیل تک پہنچاتا ہے اور اسی کمزور سی نِیّت کے مطابق اسکا اجر لکھا جاتا ہے۔

لیکن وہ عبادت جو محض اللہ تعالیٰ کی خاطر کی جاتی ہے کہ وہی عبادت اور اطاعت کے لائق ہے ایسا جذبہ اس شخص کو حاصل نہیں ہوتا جو دنیا کی طرف راغب ہو۔اور ایسی نِیّت سب سے اعلیٰ اوربہترین نِیّت ہوتی ہے لیکن روئے زمین بہت کم ایسے لوگ ہیں جو اسے سمجھ سکیں اور اسے استعمال کرنا تو بہت دور کی با ت ہے۔
نِیّت کی اقسام:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عبادت کے سلسلے میں لوگ کئی طرح کی نِیّتیں کرتے ہیں بعض لوگ جہنم کے خوف کی وجہ سے عمل کرتے ہیں، بعض جنت کی امید پر تو اگر چہ اس قسم کی نِیّتیں اس اعلیٰ درجے کی نِیّت کے مقابلے میں کم تر ہیں جو صرف اور صرف رب کریم (عزوجل) کی ذات اور اسکے جلال کی تعظیم کیلئے کی جاتی ہے لیکن اسکے باوجود یہ نِیّتیں اچھی سمجھی جاتی ہیں کیونکہ ان نِیّتوں کا رخ اس بات کی طرف ہے جسکا آخرت میں وعدہ کیا گیا ہے ۔یہ بات اور ہے کہ جنت کی نعمتوں کو حاصل کرنا اور جہنم کے عذاب سے بچنے کی نِیّت کرنے والا در اصل اپنے نفس کیلئے ہی عمل کرتا ہے اور نفس کی خواہشات میں سب سے بڑی خواہش پیٹ اور شرمگاہ کی ہوتی ہے اور جنت میں پیٹ اور شرمگاہ کی خواہشات کی تسکین کا سامان کیا گیا ہے ۔

چنانچہ محض جنت کی خاطر عمل کرنے والا گویا کہ اپنے پیٹ اور شرمگاہ کی خاطر عمل کرتا ہے جیسا کہ ایک برا مزدور (یعنی وہ عمل کر کے اجرت کا مستحق تو ہوجاتا ہے خواہ اجرت سے اپنے نفس کی خواہشات کی تسکین کرنا چاہتا ہو)ایسے لوگوں کا درجہ سِیدھے سادھے لوگوں کا درجہ ہے اور یہ اپنے عمل کی وجہ سے اپنا مقصود حاصل کر لینگے کیونکہ اکثر جنتی سیدھے سادھے ہوں گے۔

لیکن عقل مند لوگوں کی عبادت اللہ تعالیٰ کے ذکرو فکر سے تجاوز نہیں کرتی وہ اسکے جلال اور جمال سے محبت کرتے
Flag Counter