Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
33 - 325
جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ﴿۱۸﴾
ترجمہ کنز الایمان: ''کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اسکے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو''(پارہ ۲۶ سورہ ق' آیت ۱۸)
د یوار کی مٹی :
ایک بزرگ (رحمہ اللہ تعالیٰ) فرماتے ہیں ایک مرتبہ میں نے کسی کو خط لکھااور اسکی سیاہی پڑوسی کی دیوار کی مٹی سے خشک کرنے لگا میر ے دل نے پڑوسی کی دیوار سے مٹی لینا اچھا نہ سمجھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ اس معمولی سی مٹی کی کیا حیثیت اور اسکے لئے اجازت لینے کی کیا ضرورت چنانچہ میں نے مٹی لے کر سیاہی کو خشک کرنا شروع کر دیا جب مٹی خط پر ڈالی ایک غیبی آواز نے مجھے چونکا دیا وہ آواز کچھ یوں تھی:
سَیَعْلَمُ مَنِ اسْتَخَفَّ بِتُرَابِ        مَا یَلْقٰی غَدًا مِنْ سُوْءِ الْحِسَابِ
ترجمہ:'' جو شخص مٹی کو معمولی سمجھتا ہے اسے عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ اسکا حساب کتنا برا ہے ''

منقول ہے کہ حضرت سَیِّدُنَا سفیان ثوری (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے ساتھ ایک شخص نے نماز پڑھی اور دیکھا کہ آپ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) کا کپڑا الٹا تھا اسنے آپ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) سے عرض کی چنانچہ آپ(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)نے اسے درست کرنے کیلئے اپنا ہاتھ بڑھایا لیکن پھر کچھ سوچ کر روک لیا اور اسے ٹھیک نہ کیا جب اس شخص نے وجہ دریافت کی تو فرمایا ''میں نے اسے اللہ تعالیٰ کیلئے پہنا ہے اس لئے میں نہیں چاہتا کہ کسی غیر کیلئے اسے درست کروں۔''

حضرت سَیِّدُنَا حسن بصری (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)فرماتے ہیں قیامت کے دن ایک شخص دوسرے سے جھگڑا کریگا اورکہے گا کہ میرا اور تیرا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے سامنے ہوگا وہ حیرانی سے کہے گا خدا (عزوجل) کی قسم میں تجھے بالکل نہیں جانتا ، وہ کہے گا ہاں، تو نے میری دیوار سے ایک اینٹ اٹھائی تھی اور میرے کپڑے سے ایک دھاگہ بلا اجازت لے لیا تھا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ اور اس قسم کے دیگر واقعات ڈرنے والوں کے دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں تو اگر ہم عقل اور حوصلہ رکھتے ہیں اور دوسرے لوگوں کی طرح دھوکے کا شکار نہیں تو ہمیں اپنے نفس کی نگرانی کرنا ہوگی اور قیامت کے حساب و کتاب سے پہلے نہایت باریک بینی سے خود اپنا حساب لینا ہوگا ہماری کوئی حرکت و سکنت بغیر سوچے سمجھے نہیں ہونی چاہئے کچھ بھی کرنے سے پہلے ہمیں خوب اچھی طرح سوچ لینا چاہئے کہ یہ کام ہم کیوں کر رہے ہیں ؟اس میں ہماری کیا نِیّت
Flag Counter