Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
296 - 325
تمہارے گوشت کی بوٹی بوٹی کررہے ہیں اور تمہارا بھائی خاموش کھڑا ہے تمہارے دفاع کے لئے غیرت یا شفقت اسے حرکت نہیں دیتی بلکہ گوشت کے ٹکڑے کرنے سے عزت کو تار تار کردینا زیادہ گراں ہے' اسی لئے اﷲ (عزوجل) نے اسے مردار کا گوشت کھانے سے تشبیہ دی ہے۔چنانچہ ارشاد خداوندی ہے:
اَیُحِبُّ اَحَدُ کُمْ اَنْ یَّاکُلَ لَحْمَ اَخِیْہِ مَیْتاً فَکَرِھْتُمُوْہ'۔
ترجمہ کنز الایمان'' کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہوگا'' (پارہ نمبر۲۶ ' سوره حجرات آیت ۱۲)
خواب کی حقیقت :
اورخواب میں روحوں کو جو کچھ لوح محفوظ سے نظر آتا ہے وہ ایک فرشتہ ان چیزوں کو انکی مثالی شکلوں میں دکھاتا ہے اور وہ غیبت کو مردار کا گوشت کھانے کی شکل میں دکھاتا ہے حتی کہ جو آدمی خواب میں دیکھے کہ وہ مردار کا گوشت کھارہا ہے تو اس سے مراد لوگوں کی غیبت کرناہے کیونکہ وہ فرشتہ اس چیز اور اس کی مثالی صورت کے درمیان مشارکت اور مناسبت کا لحاظ رکھتا ہے۔

لہٰذا دشمنوں کی مذمت کرکے اپنے مسلمان بھائی کی حمایت کرنا عقدِ اخوت میں واجب ہے۔
دو پیما نے :
حضرت سیدنا مجاہد (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) فرماتے ہیں اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اسے اس طرح یاد کرو جس طرح تم چاہتے ہو کہ تمہاری عدم موجودگی میں تمہیں یاد کیا جائے اس وقت اس کے بارے میں تمہارے دو معیار ہوں گے ایک یہ کہ فرض کیجئے کہ جو بات اس کے بارے میں کہی گئی ہے اگر وہ تمہارے بارے میں کی جاتی اور تمہارا دوست موجود ہوتا تو تم کیا چاہتے کہ وہ کیا جواب دے ؟ تو تم بھی اس پر طعن کرنے والے کو وہی جواب دو۔

اور دوسری بات یہ فرض کرو کہ وہ دیوار کے پیچھے موجود تمہاری بات سن رہا ہے اور اس کا خیال یہ ہے کہ تمہیں اس کی موجودگی کا علم نہیں ہے تو اس وقت جو کچھ تم اس کی مدد میں سنانا یاد کھانا چاہتے ہو اور تمہارے دل میں اس کا خیال پیدا ہوتا ہے تو اس کی عدم موجودگی میں بھی اسی قسم کی بات ہونی چاہئے۔

کسی بزرگ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے فرمایا کہ میرے سامنے جب کسی بھائی کی عدم مووجودگی میں اس کا ذکر ہوتا ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ وہاں بیٹھا ہوا ہے اور میں وہ باتیں کرتا ہوں کہ اگر وہ حاضر ہوتا اور سنتا تو پسند کرتا۔
Flag Counter