Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
274 - 325
نہیں بلکہ سلامتی ان سے علیحدگی میں ہے 

نیز ارشاد باری تعالیٰ (عزوجل) ہے :
وَاِذَا خاطَبَھُمُ الْجَاھِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰماً ۔
ترجمہ کنزالایمان ''اور جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس سلام'' (پارہ نمبر۱۹' سوره فرقان آیت ۶۳)

یہاں لفظ '' سلاماً '' میں الف ، ہا سے بدل کر آیا ہے یعنی '' سلامۃ '' ہے مطلب یہ ہے کہ ہم تمہارے گناہ سے محفوظ رہیں اور تم ہمارے شر سے محفوظ رہو۔ 

اور جہاں تک حریص کا تعلق ہے تو اس کی صحبت زہر قاتل ہے ۔کیونکہ انسانی فطرت ہے کہ و ہ دوسروں کی مشابہت اختیار کرتا اوران کی اقتداء کرتا ہے۔ بلکہ ایک طبیعت دوسری طبیعت سے ضرور کچھ نہ کچھ حاصل کرتی ہے جس کا اسے علم نہیں ہوتا ۔تو دنیا کی حرص رکھنے والے کی مجلس اختیار کرنا حرص کو حرکت دینا ہے۔ اور زاہد کی مجلس دنیا سے بے رغبت کردیتی ہے اسی لئے دنیا کے طالب لوگوں کی صحبت مکروہ ہے اور آخرت کی رغبت رکھنے والوں کی مجلس مستحب ہے ۔

لہٰذا حضرت سیدنا علی المرتضی (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے فرمایا:

''ان لوگوں کے پاس بیٹھ کر عبادات کو زندہ کروجن سے حیا ء کی جا تی ہے ''۔

حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے فرمایا '' مجھے ایسے لوگوں کی صحبت نے آزمائش میں ڈالا جن سے میں جھجکتا نہیں تھا ''۔
حکمت کی باتیں :
حضرت سیدنا لقمان صنے اپنے بیٹے کو کچھ اس انداز میں نصیحت کی ''بیٹے علماء کے پاس کثرت سے بیٹھو کیونکہ دل حکمت کی باتیں سن کر اس طرح زندہ ہوتے ہیں جس طرح مردہ زمین موسلا دھار بارش سے آباد ہوتی ہے ۔ ''

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! سیدنا امام غزالی (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) اس موقعہ پر ارشاد فرماتے ہیں کہ اخوت (بھائی چارے ) کے معانی، شرائط اور فوائد کے بارے میں ہم یہی باتیں بتانا چاہتے تھے اور اب ہم اس کے حقوق و لوازمات اور اس کے حق کو قائم کرنے کے بارے میں کچھ ذکر کرتے ہیں ۔

Flag Counter