Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
270 - 325
وَاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ۔
ترجمہ کنز الایمان '' اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا '' (پارہ نمبر۲۱' سوره لقمان آیت ۱۵)

ان تمام آیتوں کا مطلب یہ ہے کہ فاسق سے دور رہنا چاہئے۔

اور جہاں تک بدعتی کا تعلق ہے تو اس کی صحبت میں رہنے سے خود بھی بدعتی بننے کا اندیشہ ہے اور ممکن ہے اُس کی بدبختی اِدھر بھی پہنچ جائے ۔ لہٰذا بدعتی اس لائق ہے کہ اُس سے تعلق منقطع کردیا جائے۔

سچے دوست : 

چنانچہ حضرت سیدنا عمر فاروق (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے دیندار دوست تلاش کرنے کے بارے میں رغبت دیتے ہوئے فرمایا۔

''سچے دوست تلاش کرو اور ان کی پناہ میں زندگی گزارو وہ خوشی کی حالت میں زینت اور آزمائش کے وقت تمہاری مدد کا سامان ہیں اپنے دوست کے بارے میں اچھا خیال کیا کرو حتی کہ تمہارے پاس اس کی طرف سے ایسی بات آئے کہ تمہیں ظنِ غالب حاصل ہو جائے۔ اپنے دشمن سے الگ رہو اور اپنے دوست پر بھی اندھا بھروسہ نہ کرو البتہ یہ کہ وہ قوم کا امین ہو اور امین وہی ہوتا ہے جو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اور کسی فاجر کی صحبت اختیار نہ کرو ورنہ اس سے فجور ہی سیکھو گے اور اس کو اپنے راز بھی نہ بتاؤ۔ اور اپنے معاملات میں ان لوگوں سے مشورہ کرو جو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں''۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! حسن اخلاق کے بارے میں حضرت سیدنا علقمہ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے اپنی وفات کے وقت وصیت کرتے ہوئے جامع بات فرمائی ہے انہوں نے فرمایا ''اے بیٹے ! جب تجھے لوگوں کی مجلس اختیار کرنا پڑے تو ایسے آدمی کی صحبت اختیار کر کہ جب تو اس کی خدمت کرے تو وہ تیری حفاظت کرے' اگر تو اس کی مجلس اختیار کرے تو وہ تجھے زینت دے' اگر تجھے کوئی مشقت پیش آئے تو وہ برداشت کرے' اس آدمی کی صحبت اختیار کر کہ جب تو بھلائی کے ساتھ اپنا ہاتھ پھیلائے تو وہ بھی اسے پھیلائے اگر وہ تم میں کوئی اچھا ئی دیکھے تو اسے شمار کرے اور اگر برائی دیکھے تو اسے روکے اس آدمی سے دوستی اختیار کر کہ جب تو اس سے مانگے تو وہ تجھے دے اور اگر تو حاجت کے وقت شرم و حیاء کی وجہ سے خاموش رہے تو خود بخود دے اگر تجھے کوئی پریشانی لاحق ہو تو وہ غمخواری کرے۔ ایسے آدمی کی صحبت اختیار کرو کہ جب تم بات کہو تو وہ تمہاری بات کی تصدیق کرے اگر تم کسی کام کا قصد کرو تو وہ اچھا مشورہ دے اور اگر تم دونوں میں اختلاف ہوجائے تو وہ تمہاری بات کو ترجیح دے۔ '' ۔۔۔۔۔۔ گویا انہوں نے اس وصیت میں صحبت کے تمام حقوق کو جمع کردیا اور یہ شرط رکھی کہ وہ ان تمام باتوں کو اپنائے حضرت سیدنا
Flag Counter