| فیضانِ اِحیاءُ العُلوم |
اور نماز کا انتظار بھی اس میں شامل ہے۔ (۳)تیسری نِیّت : یہ کہ جب تک مسجد میں رہے گا کان ،آنکھ اور دیگر اعضاء کو حرام و ناجائز حرکات نیز فضولیات سے بچائے گااور یہ گویا روزے کی طرح رکنا شمار کیا جائے گا اور وہ ایک قسم کی رہبانِیّت (ترک دنیا) ہے ۔ اسی لئے سرور دو عالم نور مجسم حضور شاہ بنی آدم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا فرمان معظم بار ہے۔
رَہْبَانَیَّتُ اُمَّتِیْ الْقُعُوْدُ فِی الْمَسَاجِدِ
ترجمہ : ''یعنی میری امّت کی رہبانِیّت مسجدوں میں بیٹھنا ہے'' (تذکرۃ الموضوعات،ص۳۷،باب فضل المسجد)۔ (۴)چوتھی نِیّت : کچھ یوں کی جاسکتی ہے کہ اپنی توجہ کو اللہ تعالیٰ کی ذات کیلئے خاص کر دینا اور آخرت کی فکر کے سلسلے میں مسجد میں گوشہ نشینی اختیار کر کے فضولیات کو ترک کرنا اور اس راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو عبور کرنا ۔ (۵)پانچویں نِیّت : یہ کہ اللہ (عزوجل) کی یاد کرنے یا سننے کیلئے تنہائی اختیار کریگا جیسا کہ حدیث پاک میں ہے ۔
مَنْ غداِلٰی الْمَسْجِدِ لِیَذْکُرَ اللہَ تَعَالیٰ اَوْ یُذَکِّرَ بِہٖ کَانَ کَالْمُجَاھِدِ فِی سَبِیْلِ اللہِ تَعَالیٰ
ترجمہ: '' یعنی جو شخص صبح کے وقت مسجد میں جائے تاکہ اللہ (عزوجل) کا ذکر کرے یا لوگوں کو اسکی تلقین کرے تو وہ اللہ (عزوجل) کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثل ہے '' (المعجم الکبیر للطبرانی،ج ۸، ص۱۱۱،۱۱۲حدیث ۴۷۴۳) (۶)چھٹی نِیّت : یہ ہے کہ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کیلئے مسجد میں بیٹھے گا کیونکہ مسجد میں ایسے لوگ آتے رہتے ہیں جو ممنوع کام کرتے ہیں پس انہیں اچھا کام کرنےکا حکم دینا اور انہیں دین کی طرف راغب کرنا بھی اچھا کام ہے تاکہ وہ دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کر سکیں اور یوں اس شخص کی نیکیوں میں بھی اضافہ ہو جائے ۔ (۷)ساتویں نِیّت : یوں کی جاسکتی ہے کہ مسجد میں بیٹھ کر کسی دینی بھائی سے کوئی کام کی بات سیکھوں گا کیونکہ یہ آخرت کیلئے ذخیرہ ہوگی اور مسجد میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو دین دار ہوتے ہیں اور اللہ (عزوجل) اور اسکے حبیب صلی اﷲ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے محبت کرتے ہیں لہٰذا انکی صحبت میں بیٹھنا فائدے سے خالی نہیں ہوگا۔ (۸)آٹھویں نِیّت : یہ کہ اللہ (عزوجل) سے حیاء کرتے ہوئے اور اسکا خوف کرتے ہوئے بیٹھے کہ کہیں اللہ (عزوجل) کے دربار میں ہی ایسا کام نہ ہو جائے جو اس عظیم گھر کی شان کے خلاف نہ ہویہ سوچ کر وہ شخص گناہوں کو چھوڑ دیگا ۔ میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مسجد میں بیٹھنا بظاہر کتنا آسان اور معمولی کام ہے لیکن اچھی اچھی