Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
235 - 325
مَاحَسَّنَ االلہُ خَلْقَ امْرِئٍ وَخُلْقَہ' فَیُطْعِمَہُ النَّارُ۔
''اﷲنے جس کی صورت وسیرت کو اچھا بنایا اسے آگ نہیں جلائے گی''(شعب الایمان جلد ۶ ص ۲۴۹ حدیث ۸۰۳۸)
یَااَبَا ھُرَیْرَۃَ عَلَیْکَ بِحُسْنِ الْخُلْقِ۔
'' اے ابو ہریرہ ! تم پر اچھے اخلاق کو اپنانا لازم ہے''
حسن خلق کیا ہے :
جب حضرت سیدنا ابوہریرہ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) نے عرض کیا یارسول اﷲ ا! حسن خلق کیا ہے؟

توآپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا ۔
تَصِلُ مَنْ قَطَعَکَ وَتَعْفُوْعَمَّنْ ظَلَمَکَ وَتُعْطِیْ مَنْ حَرَمَکَ۔
''جو تم سے قطع رحمی کرے تم اس سے صلہ رحمی کرو' جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو اور جو تمہیں نہ دے تم اسے دو''(شعب الایمان جلد ۶ ص ۲۶۱ حدیث ۸۰۸۱)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !باہمی الفت ایک اچھی صفت ہے خصوصاً جب کہ تقویٰ' دین اور اﷲ عزوجل کے لئے محبت کی بنیاد پر ہو ۔اس سلسلے میں آیات' احادیث اور آثارکی کثرت اس کی فضیلت کے لئے کافی ہے۔

چنانچہ اﷲ (عزوجل) نے مخلوق پر اپنا بہت بڑا احسان ظاہر کرتے ہوئے نعمت الفت کا ذکر فرمایا ۔
 لَوْ اَنۡفَقْتَ مَا فِی الۡاَرْضِ جَمِیۡعًا مَّاۤ اَلَّفْتَ بَیۡنَ قُلُوۡبِہِمْ وَلٰکِنَّ اللہَ اَلَّفَ بَیۡنَہُمْ ؕ
ترجمہ کنز الایمان : ''اگر تم زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ کردیتے ان کے دل نہ ملا سکتے لیکن اﷲ (عزوجل) نے ان کے دل ملادیئے''(پارہ ۱۰ ' سوره انفال ۶۳)

اور ارشاد فرمایا :
فَاَصْبَحْتُمۡ بِنِعْمَتِہٖۤ اِخْوَانًا ۚ
ترجمہ کنز الایمان : ''تو اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی ہوگئے'' (پارہ نمبر ۴' سوره آل عمران آیت ۱۰۳)

پھرانتشار و افتراق کی مذمت کرتے ہوئے اس سے یوں منع فرمایا۔
وَاعْتَصِمُوۡا بِحَبْلِ اللہِ جَمِیۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا ۪ وَاذْکُرُوۡا نِعْمَتَ اللہِ عَلَیۡکُمْ اِذْ کُنۡتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ
Flag Counter