Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
227 - 325
بوڑھا غلام :
ایک مرتبہ حضرت سیدنا خواص رحمہ اﷲ تعالیٰ رو رہے تھے اور اپنی مناجات میں کہتے تھے اے مرے آقامیں بوڑھا ہوا اور میرا جسم تیری خدمت سے کمزور ہوگیا پس تو مجھے آزاد کردے۔
سات عجائبا ت :
ایک اور بزرگ حضرت سیدنا صالح مری رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں ایک مرتبہ حضرت سیدنا ابن سماک رحمہ اﷲ تعالیٰ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا اپنے عبادت گزار ساتھیوں کے کچھ عجائبات دکھاؤ میں اسے محلے کے ایک شخص کے پاس لے گیا جو جھونپڑے میں رہتا تھا ہم نے اس سے اندر آنے کی اجازت مانگی اور اندر چلے گئے دیکھا تو ایک شخص چٹائی بنارہا تھا میں نے اس کے سامنے آیت پڑھی۔
اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیۡۤ اَعْنَاقِہِمْ وَ السَّلٰسِلُ ؕ یُسْحَبُوۡنَ ﴿ۙ۷۱﴾فِی الْحَمِیۡمِ ۬ۙ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوۡنَ ﴿ۚ۷۲﴾
ترجمہ کنزالایمان : ''جب ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور زنجیریں گھسیٹے جائیں گے کھولتے پانی میں پھر آگ میں دہکائے جائیں گے ''

(پارہ۲۴ ' سوره غافر ( مومن)' آیت ۷۱)

(یہ سن کر) اس شخص نے ایک چیخ ماری اور بیہوش ہو کر گر پڑا چنانچہ ہم اسے اسی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے دوسرے کے پاس پہنچے اور یہی آیت پڑھی تو اس نے بھی چیخ ماری اور بیہوش ہو کر گر پڑا ہم وہاں سے بھی چل پڑے اور تیسرے کے پاس جانے کی اجازت طلب کی اس نے کہا تم داخل ہوسکتے بشرطیکہ ہمیں ہمارے رب سے نہ روکو میں نے اس کے پاس یہ آیت پڑھی۔
ذٰلِکَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیۡ وَخَافَ وَعِیۡدِ ﴿۱۴﴾
ترجمہ کنزالایمان : ''یہ اس کے لئے ہے جو میرے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اور میں نے جو عذاب کا حکم سنایا ہے اس سے خوف کرے '' 

(پارہ۱۳' سوره ابراہیم' آیت ۱۴)

اس نے بھی ایک چیخ ماری تو اس کے نتھنوں سے خون نکلنے لگا اور وہ اسی خون میں تڑپنے لگا حتی کہ خون خشک ہو گیا ہم اسے اسی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے میں نے حضرت سیدنا ابن سماک کو چھ آدمیوں کے پاس پھرایا ہم ان میں سے ہر ایک کو بیہوش چھوڑ کر آگے چلے جاتے۔ پھر میں ان کو ساتویں کے پاس لے گیا اور اس سے اجازت مانگی تو دیکھا کہ جھونپڑے میں ایک عورت ہے اس نے کہا آجاؤ چنانچہ ہم داخل ہوگئے ہم نے دیکھا ایک بوڑھا شخص مصلّے پر بیٹھا ہوا ہے ہم
Flag Counter