Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
225 - 325
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوۡرِ ۙ﴿۸﴾
ترجمہ کنزالایمان : ''پھر جب صور پھونکا جائے گا ''( پارہ۲۹' سوره مدثر'آیت ۸)

تو وہ بیہوش ہو کر گر پڑے اور انتقال کر گئے۔

حضرت سیدنا یزید قاشی رحمہ اﷲ تعالیٰ' حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز رحمہ اﷲ تعالیٰ کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے کہا اے یزید! مجھے کچھ نصیحت فرمائیں انہوں نے فرمایا اے امیر المومنین جان لو تم پہلے خلیفہ نہیں ہو جو مر جاؤ گے (بلکہ تم سے پہلے بھی خلفاء دنیا سے رخصت ہوئے) یہ سن کر حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) رونے لگے پھر فرمایا مزید کچھ بتایئے انہوں نے فرمایا۔ اے امیر المومنین ! حضرت سیدنا آدم(علیہ السلام) اور آپ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)کے درمیان آپ کے جتنے اجداد گزرے ہیں وہ سب فوت ہوگئے یہ سن کر آپ(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) روئے پھر فرمایا مزید کچھ بتایئے انہوں نے فرمایا آپ(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)کے اور جنت و دوزخ کے درمیان کوئی منزل نہیں ہے یہ سن کر حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز رحمہ اﷲ تعالیٰ بیہوش ہو کر گر پڑے۔

حضرت سیدنا میمون بن مہر رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔
وَ اِنَّ جَہَنَّمَ لَمَوْعِدُہُمْ اَجْمَعِیۡنَ ﴿۴۳﴾
ترجمہ کنزالایمان : ''اور بے شک جہنم ان سب کا وعدہ ہے''(پارہ'۱۴ سوره حجر' آیت ۴۳)

تو حضرت سیدنا سلمان فارسی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے چیخ ماری اور اپنا ہات سر پر رکھ کردیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے تین دن تک ان کا پتہ نہ چلا۔

حضرت سیدنا داؤد طائی رحمہ اﷲ تعالیٰ نے ایک خاتون کو دیکھا جو اپنے بچے کی قبر کے سرہانے رورہی تھی اور کہہ رہی تھی اے میرے بچے ! معلوم نہیں تیرے کس رخسار کو کیڑوں نے پہلے کھایا ہے' یہ سن کر حضرت سیدنا داؤد طائی رحمہ اﷲ تعالیٰ نے چیخ ماری اور اسی جگہ گر پڑے۔

جگر ٹکڑے ٹکڑے : 

کہا گیا کہ ہے کہ حضرت سیدنا سفیان ثوری رحمہ اﷲ تعالیٰ بیمار ہوگئے تو ان کا پیشاب ایک ذمی (کافر ) طبیب کو دکھایا گیا تو اس نے کہا خوف نے ان کا جگر ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے پھر اس نے آکر آپ(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) کی نبض دیکھی اور کہا میں نے اسلام میں ان جیسا آدمی نہیں دیکھا۔

حضرت سیدنا احمد بن حنبل رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں میں نے اﷲ تعالیٰ سے سوال کیا کہ وہ مجھ پر خوف کا ایک
Flag Counter