Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
204 - 325
زیادہ دیکھتا ہے جس نے اپنی زندگی تجارت میں گزاری اور تاجر تجارت سے متعلق احوال اور ان کے اسباب کو طبیب اور فقیہ کے مقابلے میں زیادہ دیکھتا ہے ۔بہرحال نیند کی حالت میں وہ چیز ظاہر ہوتی ہے جس کے ساتھ دل ایک عرصے سے الفت رکھتا ہو یا کسی دوسرے سبب سے قلبی تعلق پیدا ہوا ہو۔

اور موت نیند کے مشابہ ہے بلکہ اس سے کچھ اوپر ہے البتہ موت کی سختیاں (سکراتِ موت) اور اس سے پہلے جو غشی آتی ہے وہ نیند کے قریب ہوتی ہے لہٰذا اس نیند میں وہ اپنی محبوب شے کو دیکھنا چاہتا ہے ۔

کیونکہ اس کاایک عرصہ تک اس محبوب شے کے ساتھ مشغول رہا ہوتا ہے چنانچہ گناہوں یا عبادات کے ساتھ طویل اُنس کی وجہ سے بھی انسان موت کے وقت اپنی اسی کیفیت کو دیکھنا پسند کرتا ہے ۔لہٰذا نیک لوگوں کے خواب' فاسق لوگوں کے خوابوں کے خلاف ہوتے ہیں تو انس والفت کا غلبہ اس بات کا سبب بنتا ہے کہ اس فاسق کے دل میں اپنی محبوب شے ایک فاحشہ صورت میں متشکل ہو اور اسی کی طرف اس کے نفس کا میلان ہو چنانچہ بعض اوقات اسی حالت میں اس کی روح قبض ہوجاتی ہے اور یہ اس کے برے خاتمے کا سبب ہوتا ہے اگرچہ اصل ایمان باقی ہو جس کی وجہ سے نجات کی امید ہو۔
خیالات کا انتقال :
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس طرح بیداری کی حالت میں دل میں پیدا ہونے والا خیال ایک خاص سبب سے ہوتا ہے جسے اﷲ تعالیٰ جانتا ہے اسی طرح ہر خواب کا اﷲ تعالیٰ کے ہاں ایک سبب ہوتا ہے جن میں سے کچھ کو ہم جانتے ہیں اور بعض کا علم ہمیں نہیں ہوتا مثلاً ہم جانتے ہیں کہ دل کا وسوسہ اور خیال ایک چیز سے دوسری مناسب چیز کی طرف اُس وقت منتقل ہوتاہے جب وہ شے پہلی چیز کے مشابہ یا اس کی ضد ہو ۔

مشابہت کی صورت یہ ہے کہ کسی خوبصورت چیز کو دیکھ کر دوسری خوبصورت چیز کا خیال آجائے' ضد کی صورت یہ ہے کہ خوبصورت کو دیکھ کر بدصورت کی یاد آجائے اور و ہ ان دونوں کے درمیان بہت زیادہ تفاوت میں غور کرے اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ کوئی شے کسی دوسرے چیز کی وجہ سے یاد آجاتی ہے مثلاً اس نے ایک گھوڑے کو دیکھا جسے اس سے پہلے کسی انسان کے ساتھ دیکھ چکا تھا تو اس گھوڑے کو دیکھنے سے اسی انسان کا خیال آجائے۔

اور بعض اوقات ذہن ایک چیز کی طرف سے دوسری چیز کی طرف منتقل ہوتا ہے لیکن دونوں کے درمیان وجہ مناسبت معلوم نہیں ہوتی اور یہ ایک اور دو واسطوں سے ہوتا ہے مثلاً ذہن ایک چیز سے دوسری چیز کی طرف اور اس سے تیسری چیز کی طرف منتقل ہو پھر دوسری چیز کو بھول جائے تو اب پہلی اور تیسری چیز کے درمیان کوئی مناسبت نہیں ہوتی البتہ پہلی اور دوسری
Flag Counter