| فیضانِ اِحیاءُ العُلوم |
''قبر یا تو جہنم کا ایک گڑھا ہے یا وہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے۔''(الترغیب والترہیب جلد ۴ ص ۲۳۸ کتاب التوبہ)
جہنم کے ستر دروازے :
اور جس کو عذاب دیا جارہا ہے اس کی قبر کی طرف جہنم کے ستر دروازے کھلتے ہیں جیسا کہ احادیث میں ہے چنانچہ جونہی اس کی روح جدا ہوتی ہے اس پر مصیبتوں کا نزول شروع ہوجاتا ہے اگر وہ برے خاتمہ کی وجہ سے بدبختی کا شکار ہوچکا ہو اور مختلف اوقات میں مختلف قسم کا عذاب ہوتا ہے جب اسے قبر میں رکھا جاتا ہے تو منکر نکیر کے سوالات ہوتے ہیں۔ (جامع ترمذی ص ۱۷۳' ابواب الجنائز) اس کے بعد عذاب ہوتا ہے (جامع ترمذی ص ۱۷۳' ابواب الجنائز) پھر حساب کا مناقشہ ہے۔ (صحیح بخاری جلد ۲ ص ۹۲۷ کتاب الرقاق)