Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
193 - 325
میری کمر میں زنّار ہو تا ہے اور مجھے ڈر ہوتا کہ کہیں وہ مجھے گرجے اور آتش پرستی کی جگہ نہ لے جائے یہاں تک کہ جب میں مسجد میں داخل ہوتا ہوں تو زنّار مجھ سے کٹ جاتا ہے میرے ساتھ یہ عمل روزانہ پانچ مرتبہ ہوتا ہے۔

حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مروی ہے کہ آپ( علیہ السلام) نے فرمایا اے حواریوں کے گروہ ! تمہیں گناہوں کا ڈر ہوتا ہے اور ہم گروہ انبیاء کو کفر کا خوف ہوتا ہے۔

انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات میں مروی ہے کہ ایک نبی علیہ السلام نے اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں بھوک کے بارے کچھ عرض کی ۔اﷲ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی اے میرے بندے ! کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ میں تمہارے دل کو کفر سے بچالوں اور تم مجھ سے دنیا کا سوال کرتے ہوچنانچہ انہوں نے مٹی لے کر اپنے سر پر ڈالی اور عرض کیا ہاں میرے رب میں راضی ہوں کہ تو مجھے کفر سے بچائے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عارفین قدموں کی مضبوطی اور قوتِ ایمان کے باوجود برے خاتمے سے ڈرتے تھے تو کمزور لوگوں کو اس (برے خاتمے) کا خوف کیوں نہیں ہوگا۔
برے خاتمے کے اسباب :
اور برے خاتمے کے کچھ اسباب ہیں جو موت سے پہلے ہوتے ہیں جیسے بدعت' منافقت اور تمام بری صفات ۔ اسی لئے صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم منافقت سے بہت زیادہ ڈرتے تھے حتی کہ حضرت سیدنا حسن بصری رحمہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا اگر مجھے علم ہو کہ میں منافقت سے پاک رہوں گا تو یہ بات مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ پسند ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے انہوں نے منافقت سے وہ منافقت مراد نہیں لی جو اصل ایمان کے خلاف ہے بلکہ وہ منافقت مراد ہے جو ایمان کے ساتھ جمع ہوتی ہے یعنی نفاق فی العمل پس وہ مسلمان ہوتا ہے اور منافق بھی۔ اور اس کی بہت سی علامات ہیں۔ نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
اَرْبَعٌ مَنْ کُنِّ فِیْہِ فَھُوَ مُنَافِقٌ خَالِصٌ وَاِنْ صَلَّی وَصَامَ وَزَعَمَ اَنَّہُ مُسْلِمٌ وَاِنْ کَانَتْ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِنْھُنَّ فَفِیْہِ شُعْبَۃٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّی یَدَعَھَا مَنْ اِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَاِذَا ائْتُمِنَ خَاَنَ وَاِذَا خَاصَمَ فَجَرَ۔(صحیح مسلم جلد اول ص ۵۶ کتاب الایمان)
''چار باتیں ایسی ہیں کہ جس میں پائی جائیں وہ خالص منافق (عملی منافق) ہوتا ہے اگرچہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے اور اپنے آپ کو مسلمان سمجھے اور اگر اس میں ان میں سے ایک خصلت ہو تو اس میں منافقت کا ایک شعبہ پایا جاتا ہے حتی
Flag Counter