Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
191 - 325
اعضاء پر ازلی فیصلے کا اثر:
تو جو قول ازل میں ثابت ہوچکا ہے اس کا خوف کیسے نہ کیا جائے اب تو سوائے تسلیم کے کوئی چارہ نہیں اور بندہ صرف یہی کرسکتا ہے کہ اپنے بارے میں ہونے والے ازلی فیصلے کے اثرات کو اپنے اعضاء پر ظاہر ہونے والے اثر میں تلاش کرے ۔پس جس کے لئے اسباب شر آسان ہوجائیں اور وہ بندے اور نیکی کے درمیان حائل ہوجائیں اور دنیا کے ساتھ اس کا تعلق مضبوط ہوجائے گویا اس کے لئے حقیقتاً ازلی فیصلہ جو کہ راز تھا منکشف ہوگیا جو اس کی بدبختی کو ظاہر کررہا ہے۔

کیونکہ جس شخص کو جس کام کے لئے پیدا کیا گیا وہ کام اس کے لئے آسان کردیا گیا اور اگر ہر قسم کی نیکی آسان کردی گئی ہو اور دل مکمل طور پر دنیا سے قطع تعلق کرچکا ہو اور وہ ظاہری طور پر اﷲ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو تو یہ بات تحفیفِ خوف کا تقاضا کرتی ہے اگر اس پر دائمی یقین ہولیکن ایک ہی حال پر جما رہنا مشکل ہے اور خاتمے کا خطرہ خوف کی آگ کو شعلہ زن کرتا ہے اور اسے بھجانا ممکن نہیں اور حال کی تبدیلی سے بے خوفی کیسے ہوسکتی ہے جب کہ مومن کا دل رحمن (عزوجل) کی دو انگلیوں کے درمیان ہے (کنٹرول میں ہے) اور دل تو ہنڈیا کے جوش مارنے سے بھی زیادہ الٹ پلٹ ہوتا ہے اور دلوں کو پھیرنے والے نے ارشاد فرمایا۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّہِمْ غَیۡرُ مَاْمُوۡنٍ ﴿۲۸﴾
''بے شک ان کے رب کے عذاب سے بے خوفی نہیں ہے۔'' (پارہ ۲۹سورۃ المعارج آیت ۲۸)

چنانچہ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! وہ شخص زیادہ جاہل ہے جو اس سے بے خوف ہو حالانکہ وہ بے خوفی سے پرہیز کا اعلان کررہا ہے اگر اﷲ تعالیٰ اپنے عارف بندوں پر مہربانی کرتے ہوئے رُوحِ امید کے ساتھ ان کے دلوں کو راحت نہ پہنچاتا تو خوف کی آگ سے ان کے دل جل جاتے پس امید کے اسباب اﷲ تعالیٰ کے خاص بندوں کے لئے رحمت ہیں اور غفلت کے اسباب ایک اعتبار سے عام لوگوں کے لئے رحمت ہیں اس لئے کہ اگر پردہ اٹھ جائے تو جان نکل جائے اور دل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی عارف کا قول ہے کہ جس شخص کو میں پچاس سال سے توحید پر جانتا ہوں اگر اس کے اور میرے درمیان ایک ستون حائل ہوجائے اور وہ مرجائے تو میں اس کے عقیدئہ توحید کے بارے میں قطعی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا کیوں کہ مجھے معلوم نہیں کہ اس کی حالت میں شاید کوئی تبدیلی آئی ہو۔

ایک اور بزرگ فرماتے ہیں اگر شہادت گھر کے دروازے پر ملے اور اسلام پر موت حجرے کے دروازے پر ہو تو
Flag Counter