Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
189 - 325
ترجمہ : کنز الایمان''دونوں نے عرض کیا اے ہمارے رب بے شک ہم ڈرتے ہیں کہ وہ ہم پر زیاتی کرے یا شرارت سے پیش آئے فرمایا ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہو ں سنتا اور دیکھتا'' (پارہ۱۶' سوره طہٰ 'آیت ۴۵' ۴۶)

اور اس کے باوجود جب جادوگروں نے اپنے جادو کا مظاہرہ کیا تو حضرت سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اپنے دل میں خوف محسوس کیا کیونکہ آپ اﷲ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے بے خوف نہ تھے تو آپ  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر معاملہ مشتبہ ہوگیا حتی کہ دوبارہ آپ  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  کو امن کی خوشخبری دی گئی اور ارشاد فرمایا۔
لَاتَخَفْ اِنَّکَ اَنۡتَ الْاَعْلٰی ﴿۶۸﴾
ترجمہ : کنز الایمان '' ڈر نہیں بیشک تو ہی غالب ہے''(پارہ۱۶' سوره طہٰ آیت ۶۸)
سَیِّدُ الخائفین :
اور جب بدر کے دن مسلمانوں کی شوکت کمزور پڑی تو نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے یوں دعا مانگی۔
اَللَّھُمَّ اِنْ تَھْلَکْ ھٰذِہِ الْعِصَابَۃُ لَمْ یَبْقَ عَلَی وَجْہِ الْاَرْضِ اَحَدٌ یَعْبُدُکَ۔
ترجمہ : ''یا اﷲ ! اگر یہ جماعت ہلاک ہوگئی تو زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں رہے گا جو تیری عبادت کرے''حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یار سول اﷲ ! اپنے رب سے مزید دعا نہ کریں وہ آپ سے کئے گئے وعدے کو پورا کریگا۔    (صحیح جلد ۲ ص ۵۶۴ کتاب المغازی)

تو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام اﷲ تعالیٰ کے وعدہ پر یقین کا مقام تھا اور نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنے کے مقام پر تھے اور یہ زیادہ کامل ہے کیونکہ اس کا صدور اﷲ تعالیٰ کے اسرار اور خفیہ امور نیز اس کی ان بعض صفات کے معانی کی کامل معرفت سے ہوتا ہے جن سے صادر ہونے والے بعض امور کو خفیہ تدبیر کہا جاتا ہے اور کسی انسان کے بس میں نہیں کہ وہ اﷲ تعالیٰ کی صفات کی گہرائی سے آگاہ ہوسکے۔

بہرحال جو شخص حقیقتِ معرفت کو جان لے اور اسے یہ بھی معلوم ہوجائے کہ امور کی گہرائی کا احاطہ کرنے سے اس کی معرفت کوتاہ ہے تو لامحالہ اس کا خوف زیادہ ہوتا ہے اسی لئے جب حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام سے کہا جائے گا۔
ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِیۡ وَ اُمِّیَ اِلٰہَیۡنِ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ ؕ قَالَ سُبْحٰنَکَ مَا یَکُوۡنُ لِیۡۤ اَنْ اَقُوۡلَ مَا لَیۡسَ لِیۡ ٭ بِحَقٍّ ؕؔ اِنۡ کُنۡتُ قُلْتُہٗ فَقَدْ عَلِمْتَہٗ ؕ تَعْلَمُ مَا فِیۡ نَفْسِیۡ وَلَاۤ اَعْلَمُ مَا فِیۡ نَفْسِکَ ؕ
ترجمہ : کنز الایمان''کیا تو نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو دو خدا بنالو اﷲ کے سوا عرض کرے گا پاکی
Flag Counter